آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے جوکیہاٹ کے کسان کالج گراؤنڈ پر پارٹی کے امیدوار سرفراز عالم کے حق میں انتخابی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے نتیش حکومت پر سخت تنقید کی۔ تیجسوی نے کہا کہ بدعنوان حکومت کو ختم کرنا ضروری ہے۔
تیجسوی نے کہا کہ نتیش کمار آج بی جے پی سے ہاتھ ملائے بیٹھے ہیں، میں نے جھکنا نہیں سیکھا ہے اور نہ ہی کبھی بی جے پی جیسی پارٹی سے ہاتھ ملاؤں گا، یہ کسی ایک چیز کی لڑائی نہیں ہے۔ یہ آئیڈیولاجی کی لڑائی ہے۔
تیجسوی یادو کا کہنا تھا کہ 'لالو جی جیل میں بھی رہ کر حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں، میں ان کے اپنے گھر میں تو ان کا بیٹا ہوں، میدان کیسے چھوڑ دوں، بہار میں بدعنوانی عروج پر ہے، کسی بھی کام کو کرانے کے لیے 500 سے ہزار روپے دینا پڑتا ہے، لہذا اس طرح کی بدعنوان حکومت کو دور کرنے کی ضرورت ہے'۔
جوکیہاٹ کے دونوں بھائیوں کے مابین لڑائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب لالو پرساد یادو نتیش جی کے لیے قربانی دے سکتے ہیں، تو ان کا چھوٹا بھائی سرفراز جی کے لیے قربانی نہیں دے سکتا ہے، جبکہ ہماری پارٹی نے ان کو جیتا کر رکن اسمبلی بنایا ہے، در حقیقت جوکیہاٹ اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے تسلیم الدین مرحوم کے دونوں بیٹے انتخابی میدان میں آمنے سامنے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ سات نومبر کو تیسرے مرحلے میں 15 اضلاع کی 78 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ جس میں 2 کروڑ 35 لاکھ ووٹرز 1204 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔