ETV Bharat / bharat

BJP MLA Hate Speech: مجھے مسلمانوں کے ووٹ کی ضرورت نہیں، بی جے پی رکن اسمبلی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

بی جے پی کے رکن اسمبلی ہریش پونجا نے کہا کہ ایودھیا میں شری رام مندر، کاشی میں وشوناتھ مندر اور دتا پیٹھ میں دتاتریہ مندر بنانا ہے۔ اس لیے میں ہمت سے کہوں گا کہ مجھے مسلمانوں کے ووٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ BJP MLA Harish Punja hate speech against muslims

مجھے مسلمانوں کے ووٹ کی ضرورت نہیں، بی جے پی رکن اسمبلی

author img

By

Published : May 18, 2022, 7:20 AM IST

بیلتھنگڈی: کرناٹک میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے مسلمانوں کے بارے میں متنازعہ بیان دیا ہے۔ بیلتھنگڈی اسمبلی belthangady karnataka constituency سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی ہریش پونجا نے کہا کہ انہیں مسلم ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ہندو ووٹ ان کی جیت کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے بیلتھنگڈی کے شبودیا یووا منڈل ساویہ گجوتو کے زیر اہتمام 11ویں سالانہ شانی پوجا اور مذہبی اجتماع میں یہ متنازعہ بیان دیا۔ I don't need Muslim vote says BJP MLA

انہوں نے کہا کہ میں سنگھ کے بزرگوں کے مشورہ پر اگلا الیکشن لڑوں گا۔ مجھے مسلم ووٹ نہیں، صرف ہندو کا ووٹ چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں شری رام مندر، کاشی میں وشوناتھ مندر اور دتا پیٹھ میں دتاتریہ مندر بنانا ہے۔ اس لیے میں ہمت سے کہوں گا کہ مسلمانوں کے ووٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ ہریش پونجا بھارتیہ جنتا پارٹی کے قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں۔ وہ 2018 میں جنوبی کنڑ کے بیلتھنگڈی سے الیکشن جیت کر ایم ایل اے بنے۔ 2018 میں پونجا نے پانچ بار کے ایم ایل اے کے وسنت بنگیرا کو 22,974 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ وہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کچھ دن پہلے انہوں نے لال قلعہ پر قومی پرچم کے نیچے بھگوا پرچم لہرانے کا بیان دیا تھا۔ ان کے اس بیان پر کانگریس نے تنقید کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.