وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کے ذریعے ایوان میں ان پر وشو بھارتی یونیورسٹی میں رابندر ناتھ ٹیگور کی کرسی پر بیٹھنے کا جو الزام لگایا تھا، اسے غلط بتایا۔
انہوں نے حقائق اور شواہد کے ساتھ ایوان کو بتایا کہ 'وہ اس کرسی پر نہیں بیٹھے۔ وہ اس جگہ کھڑکی پر بیٹھے تھے جس جگہ پر پہلے سابق صدر پرنب مکھرجی، بنگلہ دیش کی وزیراعظم اور دیگر کئی اہم شخصیات بھی بیٹھی تھیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس کے رہنما نے غلط معلومات دی تھی، اس لئے ایوان کی کارروائی کے ریکارڈ سے اسے ہٹایا جانا چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ 'جس کرسی پر بیٹھنے کا ان پر الزام لگایا گیا ہے، اس بارے میں وشو بھارتی کے چانسلر نے خط لکھ کر انہیں بتایا کہ وہ رویندر ناتھ کی کرسی پر نہیں بیٹھے تھے'۔
مزید پڑھیں: ممتا کے دور میں بنگال کی تہذیب بربادی کی دہلیز پر: جے پی نڈا
امت شاہ نے ایوان کو فوٹو اور دیگر حقائق کے ساتھ بتایا کہ جس کرسی پر بیٹھنے کا غلط الزام ان پر لگایا گیا ہے وہ اس کرسی پر نہیں بیٹھے۔ انہوں نے فوٹو کے ساتھ ایوان میں کہا کہ اس کرسی پر جواہر لال نہرو اور راجیو گاندھی بیٹھے تھے۔
۔یو این آئی۔