ETV Bharat / bharat

آسنسول: بی جے پی کے سینکڑوں رہنما و کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل - مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کا پرچم بلند

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی پارٹی بدلنے کا کھیل زور شور سے جاری ہے، جس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو برتری حاصل ہے۔

بی جے پی کے سینکڑوں رہنما و کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 10:48 PM IST

ضلع بردوان کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں بی جے پی کے سینکڑوں رہنما اور کارکنان ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوئے۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی پارٹی بدلنے کا کھیل زور شور سے جاری ہے جس میں فی الوقت حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو برتری حاصل ہے۔

بی جے پی کے سینکڑوں رہنما و کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل
بی جے پی کے سینکڑوں رہنما و کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل

ضلع بردوان کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں بی جے پی کی رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے کہا کہ ایک طرف ترنمول کانگریس متعدد منصوبوں کا اعلان کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے تو دوسری جانب پارٹی میں بڑے پیمانے پر شگاف پڑتا نظر آرہا ہے۔

بردوان ضلع میں ترنمول کانگریس کے صدر بدھن اپادھیائے کی موجودگی میں بی جے پی کے سینکڑوں رہنما و کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے۔ ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے والوں میں بی جے پی ضلع جنرل سیکرٹری سومناتھ چٹرجی، راجو چکرورتی، آسنسول (جنوب اسمبلی ) کسان مورچہ کے صدر اوم پرکاش شرما سمیت متعدد رہنماؤں کے نام قابل ذکر ہیں۔

مزید پڑھیں: ممتا بنرجی نے کئی وزار کو اضافی ذمہ داری دی

اس موقع پر بی جے پی کی رہنما اگنی مترا نے کہا کہ 'جو لوگ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے وہی لوگ پارٹی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ان کے آنے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بی جے پی کا جھنڈا اٹھانے والا کوئی نہیں بچے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.