ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں عوام کی کثیر تعداد - بھارت جوڑو یاترا میں عوامی تعداد

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے۔ کیرالہ میں اس سفر کے دوسرے دن پیر کو راہل گاندھی کی پد یاترا میں کافی بھیڑ دیکھی گئی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو ویلانی جنکشن سے اپنا سفر شروع کیا ہے اور یہ کازہ کٹم پر ختم ہوگا۔ Second Day of Congress Bharat Jodo Yatra

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں عوام کی کثیر تعداد

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 11:44 AM IST

ترواننت پورم: کیرالہ میں کانگریس کی 'بھارت جوڈو یاترا' کے دوسرے دن پیر کو یاترا میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ پارٹی رہنما راہل گاندھی نے صبح ویلانی جنکشن سے پد یاترا کا آغاز کیا۔ راہل گاندھی کے ساتھ پد یاترا میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ راہل کی قیادت میں شروع ہونے والی اس یاترا کو دیکھنے کے لیے لوگ سڑک کے دونوں طرف بھی جمع ہوگئے۔ اس سے قبل اتوار کو نموم کے پہلے دن کے دورے کے اختتام پر راہل گاندھی نے کہا کہ کیرالہ سب کا احترام کرتا ہے اور کبھی بھی خود کو تقسیم کرنے اور نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ Bharat Jodo Yatra in kerala second day

انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ایک طرح سے ان خیالات کی توسیع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے لوگوں کا متحد رہنا اور ہم آہنگی کے ساتھ مل کر کام کرنا فطری اور معمول کی بات ہے اور یہاں کے لوگوں نے یہ ملک کو دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ تمام لوگوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ریاست میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کے پہلے دن بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا اور جیسے جیسے دن گزرتا گیا لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا آج چوتھا دن کانگریسی رہنما آج کیرالہ کا رُخ کریں گے

غور طلب ہے کہ راہل گاندھی وایناڈ سے رکن پارلیمان ہیں اور اس کے علاوہ ریاست میں پارٹی کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔ کانگریس پارٹی کے مطابق پیر کو یہ پد یاترا صبح تقریباً 11 بجے پٹم میں رکے گی، پھر شام 5 بجے کازہ کٹم کے لیے روانہ ہوگی اور وہاں پہنچ کر دوسرے دن کا سفر ختم ہوگا۔ معلومات کے مطابق بھارت جوڑی یاترا ہفتہ کو کیرالہ پہنچی۔ یہ یاترا 19 دنوں میں ریاست کے سات اضلاع سے ہوتی ہوئی یکم اکتوبر کو کرناٹک پہنچے گی۔ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرے گی اور 150 دنوں کے عرصے میں تمل ناڈو کے کنیا کماری سے جموں و کشمیر تک 3,570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ اس دورے کے دوران ملک کے 22 شہروں میں ریلیاں ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.