آدم پور: کانگریس کے سینئر لیڈر اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے اتوار کے روز کہا کہ اگر ریاست میں اگلے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اقتدار میں آئی تو ہر خاندان کو 330 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔ آدم پور علاقہ کے دھنی محمد پور گاؤں میں پسماندہ طبقات کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہڈا نے کہا کہ سابقہ کانگریس حکومت کے دور میں پسماندہ، محروم طبقات، مزدوروں، تاجروں، کسانوں کے لیے بہت سی اسکیمیں نافذ کی گئی تھیں، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آتے ہی کئی اسکیمیں بند کر دی گئیں جن میں بنیادی طور پر بزرگوں کی پنشن، بیوہ پنشن، بچوں کی اسکالرشپ اور پیلے کارڈ کو بند کیا جا رہا ہے۔ Hooda Promises to Haryana
انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر ان تمام اسکیموں کو دوبارہ نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت نے ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی، جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنی تو ہر گھر کو 300 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی اور کسان اپنی فصل ایم ایس پی پر بیچیں گے اور انہیں بونس بھی دیا جائے گا۔ سابق وزیر سمپت سنگھ، سابق وزیر اشوک اروڑہ، سابق ایم ایل اے رام نواس گھوڈیلا سمیت متعدد لیڈروں نے کانفرنس سے خطاب کیا۔
یو این آئی