ETV Bharat / bharat

Installation Of Ganesh Idol In Hubli Eidgah ہبلی عیدگاہ میدان میں تین دن تک گنیش تیوہار منایا جائے گا - installation of Ganesh idol in hubli eidgah

ہبلی دھارواڑ کے میئر ایریش انچاتاگیری نے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کے ساتھ طویل میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا کہ ہبلی عیدگاہ میدان میں تین دن تک گنپتی کی مورتی کی تنصیب کی جائے گی۔Installation Of Ganesh Idol In Hubli Idgah

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 30, 2022, 6:58 PM IST

Updated : Aug 31, 2022, 9:03 AM IST

ہبلی: ریاست کرناٹک میں ہبلی-دھارواڑ میونسپل کارپوریشن (ایچ ڈی ایم سی) نے ہبلی عیدگاہ میدان میں تین دن تک گنپتی کی مورتی کی تنصیب کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہبلی دھارواڑ کے میئر ایریش انچاتاگیری نے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کے ساتھ طویل میٹنگ کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ ایوان کی ایک کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر لیا گیا جسے ایچ ڈی ایم سی نے اس مسئلے پر فیصلہ کرنے کے لیے تشکیل دیا تھا۔hubli corporation announces installation of Ganesh idol for 3 days in hubli eidgah

اس سلسلے میں میئر نے کہا کہ "ایوان کمیٹی نے رائے جمع کرنے اور قانونی ماہرین سے مشورہ کرنے کے بعد گنیشوتسو کو اجازت دینے کی سفارش کی ہے۔ اسے گنیشوتسو کی اجازت دینے کے حق میں 28 اور مخالفت میں 11 یادداشتیں موصول کی گئی تھیں۔" ہاؤس پینل کی رپورٹ کی بنیاد پر تفصیلی بحث کے بعد تین دن تک گنیشا تہوار کی تقریبات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Ganesh Chaturthi 2022 ہریدوار سے بھونیشور تک، گنیش چترتھی کی تیاریاں

انہوں نے کہا کہ جن چھ تنظیموں نے گنیش کی مورتی لگانے کی اجازت مانگی تھی، ان میں سے ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ تہوار کو خوش اسلوبی سے منانے میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مسلمانوں کو سال میں دو بار گراؤنڈ میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے اور ایچ ڈی ایم سی وہاں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہراتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایوان کے پینل نے کانگریس ارکان کی مخالفت کے باوجود بی جے پی کے ارکان کی جانب سے یہ فیصلہ لیا ہے۔

Last Updated : Aug 31, 2022, 9:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.