آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی زومیٹو کے ایک اشتہار کے وائرل ہونے کے بعد سادھو سنتو اور عام لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا تھا، جس کے بعد ایم پی کے وزیر داخلہ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا، فی الحال زومیٹو نے تحقیقات ہونے سے پہلے ہی معافی مانگ کر تنازعہ کو ختم کر دیا ہے۔Zomato Advertisement Controversy
دراصل فلم اداکار ریتک روشن نے زومیٹو کا ایک اشتہار کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا 'تھالی کا من کیا اُجّین میں، تو مہاکال سے منگوا لیا'، اشتہار کے وائرل ہونے کے بعد زومیٹو نے اس اشتہار کو ہٹا Zomato Advertisement Controversy دیا ہے۔ وہیں اس معاملے پر نروتم مشرا نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ ویڈیو مارکینگ کیا ہوا لگ رہا ہے۔ اجین کے ایس پی کو اس کی جانچ کرنے اور جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاکہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔ Hrithik Roshan Mahakal Controversy
یہ بھی پڑھیں: Jio-BP to Provide EV Mobility Services to Zomato : جیو۔ بی پی اور زومیٹو کے درمیان معاہدہ
زومیٹو کمپنی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر معافی مانگ لی ہے۔ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے اشتہار پر فلم اسٹار ریتک روشن یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ 'تھالی کا من کیا اجین میں تو، مہاکال سے منگوا لیا'۔ زومیٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اُجین کے لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں، اب یہ اشتہار ہٹا دیا گیا ہے۔ Zomato Advertisement Issue