ETV Bharat / bharat

اگلے سال رتھ یاترا ضرور نکلے گی: سپریم کورٹ

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 6:25 PM IST

سپریم کورٹ نے اوڈیشہ کے ضلع پوری اور چند مقامات کو چھوڑ کر دیگر مقامات پر رتھ یاترا نکالنے سے متعلق پابندی کو چیلنج دینے والی عرضیوں کی سماعت سے منگل کے روز انکار کر دیا۔ چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بینچ نے 'وشو گو سُرکشا واہنی' کی اپیل خارج کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے متعلق حکم کی بابت اسے بھی برا لگ رہا ہے لیکن یہ حکومت کی پالیسی جات فیصلہ ہے لہٰذا وہ اس معاملے میں دخل نہیں دے سکتی۔

supreme court
سپریم کورٹ

جسٹس رمن نے حسب سابق اگلے سال رتھ یاترا منعقد کرنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'اس (کووڈ کے) کے معاملے میں اپنی علمیت نہ بگھاڑیں۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر عمل کرنے دیں۔'

چیف جسٹس نے کہا کہ انھیں بھی خراب لگ رہا ہے کہ لیکن وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا،'آپ اور میں کووڈ-19 کے بارے میں پیش گوئی نہیں کر سکتے۔ آپ ’گیان‘ (علم) نہ دیں۔ مجھے بھی (رتھ یاترا نہ ہونا) خراب لگ رہا ہے، لیکن ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ہمیں امید ہی نہیں بلکہ بھروسہ بھی ہے کہ ایشور کم از کم اگلی رتھ یاترا کی اجازت ضرور دیں گے۔'

مزید پڑھیں: Corona Virus Update: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار نئے کیسز، 553 اموات

اوڈیشہ حکومت کے اسپیشل ریلیف کمشنر کے دفتر کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت رتھ یاترا گذشتہ برس کی طرح ہی چند علاقوں میں ہی نکالی جائے گی، اسے اوڈیشہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا لیکن وہاں سے عرضی گذاروں کو راحت نہیں ملی تھی۔ بعد ازاں عرضی گذار سپریم کورٹ پہنچے لیکن یہاں بھی انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.