نوئیڈا: لگاتار تیسری بار بلائنڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے والی بھارتی ٹیم کو نوئیڈا میں اعزاز سے نوازا گیا۔ یوفلیکس لمیٹیڈ کے چیئرمین اشوک چترویدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اعزاز اور چیک دیئے۔ بھارتی ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 120 رنز سے شکست دے کر خطاب پر قبضہ کیا ہے۔ اس تقریب میں یوفلیکس لمیٹیڈ کے چیئرمین اشوک چترویدی نے 19 کھلاڑیوں کا پھولوں کے ہار سے استقبال کیا اور انہیں فی نفر 51 ہزار روپے کا چیک دیا۔ World Cup Winner Blind Cricket Team
اس موقع پر یوفلیکس لمیٹڈ کے چیئرمین اشوک چترویدی نے بتایا کہ یہ ٹیم ایسی ہے جو دیکھ نہیں سکتی لیکن پھر بھی کھیل میں اپنا مقام بنا رکھا ہے۔ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیت کر دنیا میں اپنا نام روشن کر رہی ہے۔ شوک چترویدی نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے بچوں کی مدد کریں جو ملک کا نام روشن کر رہے ہوں۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اجے کمار ریڈی نے کہا کہ کہ ہم ہمیشہ بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بھارت کے لیے بہتر کر رہے ہیں، ہمیں عزت ملی ہے، اچھا لگتا ہے کہ ہمارے بہت سے دوست ہیں جو مالی طور پر کمزور ہیں، گھر کے اخراجات بہت زیادہ ہے اور اس مدد کی وجہ سے ہمیں بہت سپورٹ ملے گا، اس کے ساتھ انہوں نے باقی انڈسٹری سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بھی بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو اعزاز سے نوازا تھا۔ مرکزی وزیر کے ساتھ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت نسیت پرمانک، مہنتیش جی کے صدر کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ (سی اے بی آئی) کے ساتھ ساتھ محکمہ کھیل، سی اے بی آئی اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے لوگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ ہمارے تمام کھلاڑیوں، خاص کر ہمارے دیویانگ ایتھلیٹس کو بہترین تعاون اور حمایت فراہم کرے۔ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ٹیم کے ممبران کو مزید سپورٹ کریں گے۔
بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اہل خانہ کی حمایت کا اعتراف کرتے انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں سے وابستہ تمام خاندان کے افراد نے بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ اگر اہل خانہ کی حمایت نہ ہوتی تو زیادہ تر کھلاڑی بھارتی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پاتے۔ بھارتہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اجے کمار ریڈی، جن کی ٹیم نے ہفتہ کو فائنل میں بنگلہ دیش کو 120 رنز سے شکست دی نے کہا کہ ہمیں مرکزی وزارت کھیل کا مسلسل تعاون اچھی کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیتا ہے۔ جیتنے کے پیچھے زبردست محنت ہوتی ہے اور بہت سی رکاوٹیں ہوتی ہیں، تاہم گراؤنڈ پر جانے کے بعد ہم اپنے بھارتی جھنڈے کے علاوہ کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچتے، ہم اب پانچ ورلڈ کپ جیت چکے ہیں اور مزید جیتنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 جیتنے والی بھارتی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 10 ریاستوں کے 17 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ بھارتی ٹیم نے 2012 اور 2017 میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے شکست دی تھی۔ اب یہ تیسری جیت ہے۔