دہلی سے ہانگ کانگ جا رہی ایئر انڈیا کی پرواز میں کچھ مسافر کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
جس کی وجہ سے ہانگ کانگ کی حکومت نے دہلی سے آنے والی ایئر انڈیا کی پروازوں پر 3 دسمبر تک پابندی عائد کر دی ہے۔ ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی ہے۔
ہانگ کانگ کی حکومت نے متاثرہ مسافروں کے پہنچنے کو لے کر پانچویں بار بھارت سے ایئر انڈیا کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غور طلب ہے کہ بھارت سے 72 گھنٹے پہلے کی گئی کووڈ 19 تحقیقات کی منفی رپورٹ کے ساتھ ہی اب ہانگ کانگ پہنچ سکتے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت نے جولائی میں قواعد جاری کیے تھے۔
اس کے علاوہ تمام بین الاقوامی مسافروں کو ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد کووڈ۔19 کی جانچ کرانا ہوگا۔
اس سے قبل ایئرلائن کی دہلی، ہانگ کانگ کی پروازوں پر 18 اگست سے 31 اگست، 20 ستمبر سے 3 اکتوبر اور 17 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک پابندی عائد تھی، جبکہ ممبئی ہانگ کانگ کی پروازوں پر 28 اکتوبر سے 10 نومبر تک پابندی عائد تھی۔
ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ ایئرلائن کو دہلی سے ہانگ کانگ کے لئے 20 نومبر سے 3 دسمبر کے درمیان کسی بھی طرح کی پروازوں کے چلانے پر پابندی عائد کیا گیا۔
حالانکہ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مدت کے لئے ہانگ کانگ کے لئے کوئی پرواز طے شدہ نہیں ہے۔