ETV Bharat / bharat

وجے روپانی کے استعفیٰ کے بعد امت شاہ کا احمدآباد دورہ

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 8:36 PM IST

وجے روپانی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، جس کے بعد گجرات کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ اس پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ درین اثناء مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج رات احمد آباد پہنچیں گے اور کل گجرات کے نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

amit shah
امت شاہ

اچانک سے گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے استعفیٰ نے لوگوں کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔ گجرات میں ایک نئی سیاست کا دور شروع ہونے لگا کیونکہ گجرات میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس سے قبل وجے روپانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات کچھ وقت پہلے بھی ہوسکتے ہیں۔ گجرات کی سیاسی ہلچل کو دیکھ کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ شاہ گجرات آنے والے ہیں وہ آج شام احمد آباد پہنچیں گے اور اس کے بعد کل بی جے پی کے ایم ایل ایز کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے اور اس میں طے کیا جائے گا کہ نیا وزیر اعلیٰ کون بنے گا؟

واضح رہے کہ جمعرات کی رات آٹھ بجے مرکزی وزیر امت شاہ اچانک سے احمدآباد پہنچے تھے اور اپنی بہن کے گھر گئے تھے اور آج ہی صبح وہ واپس روانہ ہوگئے۔ ان کے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد وزیراعلیٰ وجے پانی نے استعفی دے دیا۔

مزید پڑھیں:گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے استعفیٰ دیا

ذرائع کے مطابق گجرات کا نئے وزیر اعلیٰ ایک پاٹیدار بھی ہوسکتا ہے۔ گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر نتن پٹیل، گوردھن جافڑیا، سی آر پاٹل، پرفل پٹیل، جیش رادیا، منسوکھ مانڈویا، کے نام زیر بحث ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر اور پرشوتم روپالا، گنپت وساواوا، کے نام بھی بطور وزیر اعلیٰ زیر بحث ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.