ETV Bharat / bharat

شاہ، راجناتھ نے امبیڈکر کو مہا پرینروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا - ملک میں ترقی

آج ڈاکٹر امبیڈکر کی 64 ویں برسی ہے۔ 06 دسمبر 1956 کو دہلی میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

شاہ، راجناتھ نے امبیڈکر کو مہاپرینروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 1:28 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر اور اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کے روز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے مہاپرینروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، یہ ملک ان کی شراکت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

آج ڈاکٹر امبیڈکر کی 64 ویں برسی ہے۔ 06 دسمبر 1956 کو دہلی میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

شاہ نے ڈاکٹر امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے کہا 'ایک مستقبل اور ہمہ جہت آئین دے کر ملک میں ترقی، خوشحالی اور مساوات کی راہ ہموار کرنے والے بابا صاحب کو مہاپیرینروان دیوس پرخراج عقیدت۔ باباصاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، مودی حکومت کئی دہائیوں سے محروم طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔'

راجناتھ سنگھ نے کہا 'میں باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر جی کی برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی زندگی اور افکار ہم سب کے لیے متاثر کن ہیں۔ سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کے ان کے خیالات تحریک دینے والے اور متاثرکن ہیں۔ یہ ملک باباصاحب کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔'

جاوڈیکر نے ٹویٹ کیا 'مہاپرینروان دیوس پر بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت۔ ان کی زندگی کے پانچ تیرتھوں کی ترقی کرکے اور 26 نومبر کو یوم آئین منا کر مودی حکومت نے ان کی زندگی کو سچا خراج عقیدت پیش کیا۔'

نقوی نے کہا 'معاشرتی مساوات اور انصاف کے حامی، بھارتی آئین کے معمار 'مہاپرینیورن دیوس' پر ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر جی کو خراج عقیدت۔'

بھیم راؤ رام جی امبیڈکر جو ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے نام سے مشہورتھے، ایک انڈین پالیمیتھ، جیورسٹ، ماہر اقتصادیات، سیاست دان، اور معاشرتی اصلاح پسند تھے۔ انہوں نے دلت بدھ مت کو تحریک دی اور اچھوتوں سے معاشرتی امتیاز کے خلاف مہم چلائی، مزدوروں، کسانوں اور خواتین کے حقوق کی بھی حمایت کی۔
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.