ہولی کے موقع پر لوگوں نے ایک دوسرے پر رنگ اور گلال لگا رہے ہیں اور مٹھائیاں کھلا کر، ڈھول بجا کر ایک دوسرے کا استقبال کیا۔ ہولی کے اس موقع پر ملک بھر کے لوگ رنگوں اور گلالوں میں سرابور ہو رہے ہیں۔
دہلی، بہار، اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، ہریانہ ، پنجاب ، بنگال سمیت بیشتر ریاستوں میں لوگ رنگوں میں ڈوبے نظر آ رہے ہیں اور ہولی کا جشن منا رہے ہیں۔
اگرچہ اس بار کورونا وائرس کے سبب ہولی کا رنگ کافی پھیکا نظر آ رہا ہے۔ کئی مقامات پر لوگ ایک دوسرے سے ہولی کھیلنے سے بچتے بھی نظر آرہے ہیں ۔ ہر جگہ ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔