سنہ 1451- لودھی خاندان کا بانی بہلول خان لودی دہلی کا حکمران بنا۔
سنہ 1526- مغل حکمران بابر اور ابراہیم لودی کے مابین پانی پت کی پہلی جنگ میں ابراہیم لودی مارا گیا۔
سنہ 1572- فرانس اور انگلینڈ کے مابین اسپین کے خلاف فوجی معاہدہ ہوا۔
سنہ 1654- انگلینڈ اور سویڈن کے مابین تجارتی معاہدے پر دستخط۔
سنہ 1720- باجی راؤ اول پیشوا بالا جی وشوناتھ کے جانشین بنے۔
سنہ 1739- اسپین اور آسٹریا کے مابین امن معاہدہ ہوا۔
سنہ 1782- تھائی لینڈ کا دارالحکومت بنکاک میں بنایا گیا ۔
سنہ 1895- امریکہ میں تیار کیا جانے والا پہلا فلم پروجیکٹر’پینٹوپٹیکن‘ کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
سنہ 1910- ’ٹام سائر‘ اور ’ہیکلری فین‘ جیسے سنجیدہ کرداروں کے مصنف مارک ٹوئن کا انتقال۔
سنہ 1938- ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘کے تخلیق کار محمد اقبال کی وفات۔
سنہ 1941- یونان نے نازی جرمنی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
سنہ 1945- دوسری جنگ عظیم کے دوران سوویت یونین نے برلن کے مضافات پر قبضہ کیا۔
سنہ 1960- برازیلیا شہر کو برازیل کا دارالحکومت بنایا گیا۔
سنہ 1967- یونان میں فوجی بغاوت۔
سنہ 1983- برطانیہ میں ایک پاؤنڈ کا سکہ متعارف کرایا گیا۔
سنہ 1987- سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بم دھماکے میں سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔
سنہ 1996- بھارتی فضائیہ کے سنجے تھاپر پیراشوٹ کے ذریعے شمالی کرہ پر اترے۔
سنہ 2013- بھارتی ریاضی دان اور نجومی شکنتلا دیوی کا انتقال ۔
سنہ 2015- بھارتی سیاستدان اور نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما جانکی بلبھ پٹنائک انتقال کر گئے۔