سنہ 1586: اکبر کے دربار کے مشہور شاعر بیربل باغی یوسف زئی کے ساتھ ہوئی جنگ میں مارے گئے۔
سنہ 1788: پٹس ریگولیٹری ایکٹ نافذ ہوا۔
سنہ 1836: سیموئل کولٹ نے کولٹ ریوالور کا پیٹنٹ کرایا۔
سنہ 1921: روس نے جارجیا کی راجدھانی تبلیسی پر قبضہ کیا۔
سنہ 1925: سابق سوویت یونین اور جاپان کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔
سنہ 1945: دوسری عالمی جنگ کے دوران ترکی نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
سنہ 1948: ہندی فلموں کے مشہور اداکار ڈینی ڈینزونگپا کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1952: ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں چھٹے سرمائی اولمپک کھیل اختتام پذیر ہوئے ۔
سنہ 1962: کانگریس پارٹی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
سنہ 1974: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیویہ بھارتی کی پیدائش ہوئی۔