ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کے دن کیا رہا خاص؟ - ابوالکلام آزاد کا 70 سال کی عمر میں انتقال

بھارت اور عالمی تاریخ میں 22 فروری کے چند اہم ترین واقعات حسب ذیل ہیں۔

history
تاریخ میں آج کے دن کیا رہا خاص؟
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 6:35 AM IST

سنہ 1731: امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کی پیدائش۔

سنہ 1746: فرانسیسی فوج کا بیلجیئم کے دارالحکومت بروسیلز پر قبضہ۔

سنہ 1775: یہودیوں کو یوروپی ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے مضافات سے بے دخل کردیا گیا۔

سنہ 1821: اسپین نے فلوریڈا کا صوبہ 50 لاکھ ڈالر میں امریکہ کو فروخت کیا۔

سنہ 1845: ڈچ انڈیا کمپنی نے سیرام پور اور بالاسور کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے خریدا۔

سنہ 1857: لندن میں اسکاؤٹس کے بانی رابرٹ بیڈل پاویل کی پیدائش۔

سنہ 1885: انقلابی جتیندر موہن سین گپتا کی پیدائش۔

سنہ 1931: میکسیکو کے انقلابی صدر فرانسسکو مادرو کو فوج نے قتل کردیا۔ اس واقعے میں نائب صدر پینو سویریز کو بھی موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔۔

سنہ 1944: مہاتما گاندھی کی اہلیہ کستوربا گاندھی کی موت۔

سنہ 1958: مشہورسیاستداں اور مجاہد آزادی ابوالکلام آزاد کا 70 سال کی عمر میں انتقال۔

سنہ 1967: انڈونیشیا کے صدر سکارنو نے تمام اختیارات وزیر اعظم جنرل سوہارتو کے حوالے کردیئے اور صرف نام کے صدررہ گئے۔

سنہ 1979: کیریبین جزیرے سینٹ لوسیا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔

سنہ 1980: افغانستان میں فوجی حکمرانی کے نفاذ کا اعلان۔

سنہ 1982: اردو کے نامور شاعر جوش ملیح آبادی کا انتقال۔

سنہ 1991: اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے عراق کو کویت سے اپنی فوجیں واپس ہٹانے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر عراق ایسا نہیں کرتا ہے تو امریکہ عراق پر حملہ کردے گا۔

سنہ 1997: اسکاٹ لینڈ کے روزلن انسٹی ٹیوٹ کے محققین کی ایک ٹیم نے پہلی بار پستاندار جانداروں سے حاصل کردہ سیل سے ’کلون‘ بنانے کا اعلان کیا۔

سنہ 1998: جاپان کے شہر نگانو میں 18 ویں سرمائی اولمپک کھیلوں کا اختتام۔

سنہ 1999: بھارت کے مشہور ماہر معاشیات جگدیش بھگوتی کو کولمبیا یونیورسٹی میں سنٹر فار انڈین پولیٹیکل اکانومی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

سنہ 2011: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ریکٹر اسکیل پر 6.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 181 افراد ہلاک ہوگئے۔

سنہ 2013: شامی فوج نے حلب کو نشانہ بنانے والے باغیوں پر حملہ کیا جس میں 29 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.