ETV Bharat / bharat

History of Mughals مسلمانوں سے تعصب کی بنیاد پر اسکولی نصاب سے ہٹائی جا رہی مغلوں کی تاریخ، ڈاکٹر ایوب سرجن - اسکولی نصاب سے ہٹائی جا رہی مغلوں کی تاریخ

ڈاکٹر ایوب سرجن نے اسکولی نصاب سے مغلوں کی تاریخ کو ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے نے کہا کہ بی جے پی کو مسلمانوں و ان کی تاریخ سے نفرت ہے۔ اس لئے بی جے پی کی مرکزی و صوبہ کی حکومتیں روز بروز مسلمانوں کے خلاف سازش کرتی رہتی ہیں ،تاکہ اکثریت کا پولرائزیشن کیا جا سکے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 11:42 AM IST

Updated : Apr 6, 2023, 12:03 PM IST

پرتاپ گڑھ: مرکزی و صوبہ کی بی جے پی حکومت ترقیاتی پیش رفت کے برعکس اس کا صرف ایک کام مسلم دشمنی ہے، وہ وقت وقت پر مسلمانوں و ان کی تاریخ کو مٹانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ جس کے ضمن میں اترپردیش کی حکومت مسلم دشمنی کی بنیاد پر اسکولی نصاب سے مغلوں کی تاریخ کو ہٹانے کا قابل مذمت کام کر رہی ہے۔ ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے اسکولی نصاب سے مغلوں کی تاریخ کو ہٹانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی کو مسلمانوں و ان کی تاریخ سے نفرت ہے ،اس لئے بی جے پی کی مرکزی و صوبہ کی حکومتیں روز بروز مسلمانوں کے خلاف سازش کرتی رہتی ہیں ،تاکہ اکثریت کا پولرائزیشن کیا جا سکے ۔ملک میں بڑھتی مہنگائی و بےروزگاری جیسے برنگ ایشو سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے آئندہ پارلیمانی انتخاب کو دیکھتے ہوئے اب مسلم تاریخ کو مٹانے کی بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیس پارٹی کا سوال ہے کہ حکومت نام تو تبدیل ، اور تاریخ تو مٹانے کا کام کر رہی ہے ،کیا وہ مغلوں کا بنوایا لال قلع ،تاج محل و جامع مسجد وغیرہ کا بھی نام و نشان ختم کرے گی ؟ ملک سے مسلم تاریخ ختم کرنے سے ایسا کون سا انقلاب آجائے گا کہ جس سے مہنگائی و بےروزگاری ختم ہو جائے گی؟

آج زیر اقتدار بی جے پی آئین و جمہوریت کے خلاف سازش کے تحت ہر وہ کام کرنے پر آمادہ ہے ،تاکہ اکثریت کا پولرائزیشن کیا جا سکے۔ اترپردیش حکومت کے ذریعہ مسلمانوں کی تاریخ ختم کرکے تاریخ کو ان کے دلوں سے ختم کیا ،اور بھلایا نہیں جاسکتا ۔دنیا کی تمام کتابوں میں مسلمانوں کی تاریخ موجود ہے ،جو مٹایا نہیں جا سکتا۔ یوگی حکومت نے مغلوں کی تاریخ مٹاکر اپنی مسلم دشمنی کا جو تعرف کرایا ہے ،عوام سب سمجھ رہی ہے ،جو وقت پر جواب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Controversy On Mughals History مغلوں کی تاریخ کو نصاب سے نکالنے پر معروف مؤرخ عرفان حبیب کا ردعمل

یو این آئی

Last Updated : Apr 6, 2023, 12:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.