- 1517: دہلی کے حکمران سکندر لودھی دوم کا انتقال۔
- 1872: مشہور شاعر اور مجاہد آزادی کیسری سنگھ بارہٹ کی پیدائش۔
- 1877: مشہور سائنسدان تھامس الوا ایڈیسن نے دنیا کو پہلا فونوگراف پیش کیا۔
- 1906: چین نے افیون کی تجارت پر پابندی لگادی۔
- 1916: پرم ویر چکر سے نوازے جانے والے سپاہی نائک یدوناتھ سنگھ کی پیدائش۔
- 1921: پرنس آف ویلز، جسے بعد میں کنگ ایڈورڈ ہشتم کے نام سے جانا جاتا ہے، بمبئی آمد پر انڈین نیشنل کانگریس نے ملک بھر میں ہڑتال کردی۔
- 1931: ہندی کے ممتاز افسانہ نگار گیان رنجن کی پیدائش۔
- 1939: سماج وادی پارٹی کے بانی اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی پیدائش۔
- 1941: گجرات کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل کی پیدائش ۔
- 1947: آزادی کے بعد، ساڑھے تین آنے کا پہلا ہندوستانی ڈاک ٹکٹ 'جے ہند' جاری ہوا۔
- 1962: چین نے ہند چین سرحدی تنازعہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا۔
- 1963: ہندوستانی خلائی پروگرام کا آغاز کیرالہ کے تھمبا علاقے سے پہلا راکٹ چھوڑنے کے ساتھ ہوا۔
- 1970: ہندوستانی ماہر طبیعیات سی وی رمن کا انتقال۔
- 1986: وسطی افریقی جمہوریہ نے آئین اپنایا۔
- 1999: چین نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ کے خلائی جہاز 'شینزو' کو لانچ کیا۔
- 2001: اقوام متحدہ نے افغانستان میں عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز پیش کی۔
- 2002: مسلم لیگ (قائد اعظم) کے رہنما ظفر اللہ خان جمالی پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
- 2002: ناٹو نے بلغاریہ، ایسٹونیا، لاٹویا، لتھوانیا، رومانیہ، سلوواکیہ اور سلووینیا کو تنظیم کا رکن بننے کی دعوت دی۔
- 2005: رتناسیری وکرمانائیکے دوسری بار سری لنکا کے وزیر اعظم بنے۔
- 2006: ہندوستان اور چین نے سویلین جوہری توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
- 2007: پیپسی کی چیئرمین اندرا نوئی کو امریکن انڈین بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا گیا۔
- 2008: صدر پرتیبھا پاٹل نے پنجاب اور ہریانہ میں دو نئے ججوں، جسٹس راکیش کمار گرگ اور راکیش کمار جین کی تقرری کی۔
- 2019: مہندا راجا پکشے نے تیسری بار سری لنکا کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔
- 2019: 16 سالہ سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد کرنے پر بچوں کے امن کے بین الاقوامی انعام سے نوازا گیا۔
یو این آئی