ETV Bharat / bharat

پاکستان: ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا پرجوش اہتمام

اندھیرے پر روشنی، برائی پر بھلائی اور جہالت پر علم کی فتح کے طور پر منائے جانے والے تہوار دیوالی کو ہر برس تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

Hindus in Pakistan celebrate Diwali following COVID-19 SOPs
پاکستان: ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا پرجوش اہتمام
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 9:30 AM IST

پاکستان کے شہر کراچی میں ہندو برادری نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مقرر کردہ پروٹوکول پر عمل آوری کے ساتھ دیوالی کا خاص اہتمام کیا ہے۔

نفیس مہیشوری نامی پاکستانی خاتون بتاتی ہیں کہ 'دیوالی کا تہوار چراغوں اور آتش بازی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بچے، جوان، بوڑھے، سب لوگ آج دیوالی منارہے ہیں'۔

ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ 'ہم بھی اس تہوار کو منانے اور پینٹ اور آرٹ کے کاموں سے لطف اندوز ہونے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ لہذا مجھے لگتا ہے کہ خون سے کھیلنے کی بجائے اپنے تہواروں کو رنگوں سے منانا زیادہ بہتر ہے'۔

اس موقع پر کراچی کی مشہور سوامی نارائن مندر میں نہایت ہی اہتمام کے ساتھ چراغاں کیا گیا۔

ایک ہندو گھرانے والی گیتا کماری نے کہا ہے کہ 'ہم ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دیوالی منارہے ہیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ان تقریبات کے دوران ہم خدا سے دعا کر رہے ہیں کہ جلد سے جلد یہ وبائی بیماری ختم ہو جائے'۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس دن بھگوان رام (بھگوان وشنو کا ساتواں اوتار) چودہ برس طویل جلاوطنی سے واپس آئے، اس دوران اس نے راکشس کے خلاف جنگ لڑی اور جیت حاصل کی۔

اندھیرے پر روشنی، برائی پر بھلائی اور جہالت پر علم کی فتح کے طور پر منائے جانے والے تہوار دیوالی کو ہر برس تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ہندو آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔فی الحال پاکستان میں 80 لاکھ سے زیادہ ہندو شہری آباد ہیں۔

اس تہوار کے موقع پر بھارت اور دنیا بھر کے لوگ اپنے گھروں کو سجاتے، تحائف کا تبادلہ کرتے اور دعائیں پیش کرکے خوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.