ETV Bharat / bharat

AMU Student Harassment اے ایم یو میں ہندو طالب علم نے چوری کی یا اسے بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا - اے ایم یو میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

اے ایم یو کے ایک ہندو طالب علم نے بعض طلبا پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ طالب علم نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ طلبہ نے ایک بندوق کے زبردستی اس سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے اور اس کے ہاتھ سے کلاوا اتروایا۔ AMU Student Harassment

ہندو طالب علم سے مبینہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوانے کا الزام

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 12:33 PM IST

Updated : Oct 7, 2022, 1:34 PM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایم ٹیک کی ایک ہندو طالب علم کو ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ کچھ طلبہ نے ایک ہندو طالب علم کو بندوق کے زور پر مبینہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے اور اس کے ہاتھ سے کلاوا اتروایا۔ متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ میری بہن کو حجاب پہننے کی دھمکی بھی دی ہے۔ ایک سال قبل بھی ایک ہندو طالبہ کو حجاب پہنانے کی مبینہ دھمکی دی گئی تھی۔ اِس معاملہ میں پراکٹر وسیم علی پر دباؤ ڈالا گیا کہ شکایت میں صرف مار پیٹ کا واقعہ درج کیا جائے۔ تاہم پولیس نے فریقین کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔AMU Student Harassment

ہندو طالب علم سے مبینہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوانے کا الزام

جمعرات کی شام تھانہ سول لائن پولیس کو دو تحریریں موصول ہوئی ہیں، جس میں بلند شہر کرناواس کے رہنے والے ساحل کمار کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ساحل اے ایم یو سے ایم ٹیک کر رہا ہے اور ندیم ترین ہال میں رہتا ہے۔ ساحل نے الزام لگایا کہ 3 اکتوبر کو وہ اپنے ساتھی کے ساتھ کسی کام سے سلیمان ہال گیا تھا، جہاں بی اے آر سی کے طلبہ رہبر دانش اور مصباح نے گھیر کر اس کی پٹائی کی۔ ساتھ ہی اس کے سر پر بندوق کے بٹ سے وار کیا گیا، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا اور اسے علاج کے لیے جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔

ساحل کا الزام ہے کہ رہبر اور اس کے ساتھی اکثر اسے گھیر کر ہراساں کرتے تھے۔ گالیاں دیتے تھے۔ واقعہ کے دن جب وہ اپنے ساتھی کے پاس سلیمان ہال گیا تو اسے روک کر ہراساں کیا گیا۔ ساحل نے بتایا کہ نہ ماننے پر اسے حجاب پہننے کی دھمکی دی گئی، جس پر ساحل نے اعتراض کیا تو اس کی پٹائی کی گئی۔

مزید پڑھیں:۔ Protest Against Zaid Pathan's Arrest in AMU اے ایم یو طلباء کا زید پٹھان کی گرفتاری کے خلاف مارچ

اسی دوران پولیس کو رہبر دانش سے دوسری تحریر ملی ہے، جس میں ساحل پر اپنے کمرے سے موبائل اور دیگر سامان چوری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، کہ وہ موبائل چوری کرنے کے بعد بھاگ رہا تھا، جب رہبر دانش نے اسے پکڑنا چاہا، تو اس نے رہبر دانش پر حملہ کر دیا۔ دونوں طلبہ کی جانب سے پراکٹر آفس میں تحریر دی گئی۔ اس دوران طالب علم ساحل نے الزام لگایا کہ پراکٹر کے دفتر میں شکایتی خط کو تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، حالانکہ اس معاملے میں اے ایم یو کے پراکٹر پروفیسر وسیم علی نے بتایا کہ تحریر دونوں طرف سے موصول ہوئی ہیں۔ اسے پولیس کو دے دیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ باقی شکایتی خط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

ساحل کمار کی شکایت پر ہندو تنظیمیں سرگرم ہوگئی ہیں۔ پولیس شکاتی تحریر میں درج باتوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جائے وقوعہ کے آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی جا رہی ہے۔ تاہم ایس پی سٹی کلدیپ گناوت نے کہا کہ کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم رہبر دانش کی مجرمانہ تاریخ بھی ہے۔

Last Updated : Oct 7, 2022, 1:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.