ETV Bharat / bharat

Hijab Student Stopped to Enter Exam Hall: بھوپال میں طالبہ کو حجاب کی وجہ امتحان ہال میں داخل ہونے سے روکا گیا - مدھیہ پردیش حجاب معاملہ

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے ایک پرائیویٹ کالج میں امتحان دینے آئی ایک باحجاب طالبہ کو حجاب کی وجہ سے امتحان ہال میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈریس کوڈ کے بغیر کالج میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔ Muslim student Forced to Write Apology for Wearing Burqa

باحجاب طالبہ کو امتحان دینے سے روک دیا گیا

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 2:36 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے ایک پرائیویٹ کالج میں کالج انتظامیہ نے امتحان دینے آئی ایم کام فائنل ائیر کی باحجاب طالبہ کو اس وقت روک دیا گیا جب وہ امتحان دینے کلاس میں داخل ہورہی تھی۔ Muslim student Forced to Write Apology for Wearing Burqa

کالج انتظامیہ نے طالبہ سے کہا کہ امتحان سے قبل اس کو حجاب ہٹا کر ڈریس کوڈ میں آنا پڑے گا، اسی صورت میں امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔

اس دوران طالبہ اور کالج انتظامیہ کے درمیان بحث ہونے لگی جس کے بعد کالج انتظامیہ کی جانب سے باحجاب طالبہ کے ایڈمٹ کارڈ پریہ لکھوایا گیا کہ انہیں کالج کے اصول کے مطابق ڈریس کوڈ میں ہی کالج میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔

باحجاب طالبہ کو امتحان دینے سے روک دیا گیا

مزید پڑھیں:۔ Puducherry Hijab Issue: پڈوچیری کے ایک سرکاری اسکول میں بھی حجاب پر پابندی

بعد ازاں طالبہ نے کالج انتظامیہ کے مطابق ایڈمٹ کارڈ پر ڈریس کوڈ میں آنے کی بات لکھی اور بعد میں طالبہ نے حجاب اتار کر امتحان دیا۔

وہیں اس معاملے پر کالج کی پرنسپل شیوش بگھیل سنگھ نے کہا کہ کالج میں ڈریس کوڈ نافذ ہونے کی وجہ سے سبھی طلباء کو ڈریس کوڈ کا اہتمام کرنا پڑتا ہے اور اس کے لئے ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ پرنسپل نے کہا طالبہ سے جو بھی ہدایت ایڈمٹ کارڈ پر لکھائی گئی ہے، وہ طالبہ کے گھر والوں کے سامنے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کسی بھی وجہ سے کوئی بھی طلباء کی تعلیم میں رکاوٹ پیدا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.