ETV Bharat / bharat

کولکاتا: طوفان کے بعد سبزیوں کے دام میں اضافہ، عوام پریشان - بنگال:سبزیوں کے دام میں اضافہ عام عوام متاثر

یاس طوفان کے گزر جانے کے بعد ریاست کے بیشتر اضلاع میں سبزیوں کی قیمت آسمان چھونے لگی ہے جس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

مغربی بنگال:سبزیوں کے دام میں اضافہ عام عوام متاثر

author img

By

Published : May 31, 2021, 4:10 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب ریاست میں سخت لاک ڈاؤن جاری ہےدوسری طرف یاس طوفان کے گزر جانے کے بعد بیشتر اضلاع پوری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال:سبزیوں کے دام میں اضافہ عام عوام متاثر

یاس طوفان کے بعد شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ سمیت دیگر اضلاع کے کسانوں کو زبردست مالی نقصان پہنچا ہے۔ کھیتوں میں سمندر کا پانی داخل ہونے کے سبب ساری فصلیں اور سبزیاں برباد ہو چکی ہیں۔

فصلیں اور سبزیوں کے برباد ہونے کا راست اثر عام لوگوں پر پڑتا دیکھائی دینے لگا ہے۔ لوگوں کو اس کے لئے ضرورت سے زیادہ قیمتیں ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ طوفان سے زیادہ لاک ڈاؤن کا اثر ہے۔ یاس طوفان کے گزر جانے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ لاک ڈاؤن سے نقصان ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سبزی منڈیوں میں ہر سبزی پر 20 سے 30 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ہم جب سبزیوں کو منڈی سے لاکر کر بازاروں میں فروخت کرتے ہیں تو اس کی مناسب قیمت نہیں ملتی ہے۔ ہمارے لئے یہ سب سے بڑا نقصان ہے۔

سبزی فروش کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے ہم لوگوں کی حالت بہت خراب ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ان سے زبردستی زیادہ قیمتیں وصول کرتے ہیں لیکن یہ بالکل غلط سوچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں منڈیوں میں ضرورت سے زیادہ اضافی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ اس کے باوجود خریداروں سے مناسب قیمت نہیں ملتی ہے۔ ہمیں حکومت کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملتی ہے۔ سبزی فروشوں کو سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.