ETV Bharat / bharat

Heroin Recovered in Sonbhadra سونبھدر میں دوکروڑ روپے کی ہیروئن برآمد، 10 گرفتار

سونبھدر میں پولیس نے ایک خاتون سمیت دس اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دوکلو 180گرام ہیروئن برآمد کیا۔ عالمی بازار میں برآمد ہیروئن کی قیمت تقریبا دو کروڑ 20لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 7:28 PM IST

سونبھدر میں دوکروڑ روپے کی ہیروئن برآمد، 10 گرفتار

سونبھدر: اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے رابرٹس گنج کوتوالی علاقے میں پولیس نے ایک خاتون سمیت دس اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دوکلو 180گرام ہیروئن برآمد کیا۔ عالمی بازار میں برآمد ہیروئن کی قیمت تقریبا دو کروڑ 20لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ ایس پی ڈاکٹر یشویر سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے آج صبح گھوراول روڈ پر دیو پٹھیا کے احاطے سے گھیرا بندی کر کے ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کیا حالانکہ ایک اسمگلر موقع سے فرار ہوگیا۔ پکڑے گئے ملزمین کے قبضے سے الگ الگ پیکٹوں میں کل دو کلو 180 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

پوچھ گچھ کرنے پر گرفتار اسمگلروں نے بتایا کہ ان کا ایک منظم گروہ ہے، جو ہیروئن کی اسمگلنگ اور اس کی خرید فروخت کرتا ہے۔ ہیروئن کی بڑی کھیپ ہم لکھنؤ و بارہ بنکی سے لاکر رابرٹس گنج و آس۔پاس کے علاقوں سے فروخت کرتے ہیں۔ آج لکھنؤ سے گوپال عرف ومل رام کار سے ہیروئن لے کر پہنچاتھا جسے ہم لوگ آپس میں تقسیم کر کے لے جانے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Heroin Recovered in Fazilka پنجاب کے فاضلکا میں ہیروئن برآمد

ایس پی نے بتایا کہ گرفتار لوگوں میں سے ایک سرکاری امین و اس کے تین بیٹے بھی ہیں جبکہ کئی لوگ سابق میں بھی ہیروئن فروخت کرنے کے معاملے میں جیل جا چکے ہیں۔ پولیس نے رابرٹس گنج باشندہ گوپال، راج بھارتی، سدھیر کمار رام، سونو عرف بنٹی، اودھیش رام، شیلیش کمار رام عرف گوی، بابو نندن، سونو، ہریش چندر عرف منر قنوجیا و چاندنی بیوی سنجے قنوجیا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک کار، دو موٹر سائیکل، نو موبائل فون و ہیروئن ،4050 نقدی برآمد کیا ہے۔ موقع سے فرار ایک ہیروئن اسمگلر ببلو خان باشندہ بہوارا کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم لگی ہوئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.