ETV Bharat / bharat

Tamil Nadu IAF Chopper Crash: ہیلی کاپٹر حادثے میں آگرہ کے ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان بھی ہلاک

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 1:44 PM IST

تامل ناڈو کے کنور میں بدھ کے روز ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے Coonoor Helicopter Crash میں سی ڈی ایس بپن راوت CDS Bipin Rawat کے ساتھ آگرہ کے ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان Wing Commander Prithvi Singh Chauhan بھی ہلاک ہوگئے۔ گھر کے اکلوتے بیٹے کی موت سے پورا خاندان صدمے میں ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں آگرہ کے ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان بھی ہلاک

تامل ناڈو کے کنور میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے Coonoor Helicopter Crash کی خبر سن کر پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔ اس حادثے میں جہاں بھارتی فوج کے سب سے اعلی عہدے پر فائز جنرل بپن راوت CDS Bipin Rawat نے اپنی جان گنوائی ہے، وہیں آگرہ نے اپنے جانباز سپاہی ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان Wing Commander Prithvi Singh Chauhan کو بھی کھویا ہے۔

پرتھوی سنگھ چوہان ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر Mi-17V5 chopper کے پائلٹ تھے اور سلور میں واقع 109 ہیلی کاپٹر سکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر بھی تھے۔

اس حادثے میں ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان کی ہوئی افسوسناک موت کے بعد ان کے گھر میں لوگوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ سب یہاں ونگ کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان جب بھی گھر آتے تھے تو وہ سب کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ وہ ہمیشہ محنت اور لگن سے اپنے خواب کو پورا کرنے کی سیکھ دیتے تھے۔

ان کے چچیرے بھائی جتیندر سنگھ چوہان نے بتایا کہ میرے بھائی ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان کا خواب تھا کہ وہ آرمی اسکول میں تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے آرمی اسکول میں داخلہ لیا۔ این ڈی اے میں انتخاب ہونے کے بعد ان کا دوسرا خواب بھی پورا ہوا۔ وہ جب بھی گھر آتے سب کو ہنساتے اور سب کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔وہ ایک خوش مزاج انسان تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس سال اگست ماہ میں گھر آئے اور تقریبا 31 سال بعد انہوں نے بہنوں کے ساتھ رکھشا بندھن منایا۔ کیونکہ آرمی اسکول میں داخلہ لینے کے بعد ان کا این ڈی اسکول میں سلیکشن ہوگیا جس کی وجہ سے انہیں کبھی گھر میں رکھشا بندھن منانے کا موقع نہیں ملا۔

وہیں پرتھوی کے ممیرے بھائی پشپیندر جودان نے بتایا کہ پرتھوی سنگھ چوہان 31 دسمبر کو گھر آنے والے تھے اور اس کی پوری تیاری بھی ہوگئی تھی۔ کیونکہ 31 دسمبر کو ان کے والد سریندر سنگھ چوہان کی سالگرہ ہے۔ ہر سال ہی ہم لوگ اس دن سرپرائز پارٹی کرتے ہیں جس میں گھر کے تمام لوگ ایک ساتھ شامل ہوتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے ہی اس حادثے نے ہم سب کو غمگین کردیا ہے۔

ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان کے والد سریندر سنگھ چوہان کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ بھی ان کے بیٹے ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان کی قائل تھی۔ اس نے سوڈان میں خصوصی تربیت لی تھی۔

پرتھوی کا شمار فضائیہ کے بہادر پائلٹوں میں ہوتا تھا۔ ایئر فورس میں شامل ہونے کے بعد پرتھوی کی پہلی پوسٹنگ حیدرآباد میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد بیٹے پرتھوی سنگھ کی پوسٹنگ گورکھپور، گوہاٹی، ادھم سنگھ نگر، جام نگر، انڈمان اور نکوبار سمیت دیگر ایئر فورس اسٹیشنوں پر ہوئی۔

مزید پڑھیں: Bipin Rawat Dies in Chopper Crash: بپن راوت کا جمعہ کو دہلی چھاونی میں ہوگی آخری رسومات

ان کے والد نے بتایا کہ چار بیٹیاں شکنتلا، مینا، گیتا، نیتا کے بعد پرتھوی سنگھ چوہان گھر میں سب سے چھوٹے تھے۔ پرتھوی سنگھ چوہان نے ریوا کے آرمی اسکول میں 12ویں تک تعلیم حاصل کی تھی۔ پھر وہ این ڈی اے میں منتخب ہو گئے۔ پرتھوی سنگھ چوہان نے سال 2000 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ فی الحال، ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان حال ہی میں کوئمبٹور کے قریب ایئر فورس اسٹیشن میں تعینات تھے۔ ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان کی شادی سال 2007 میں ورنداون کی رہنے والی کامنی سنگھ سے ہوئی تھی۔ ان کی 12 سالہ بیٹی آرادھیا اور 9 سالہ بیٹا اوی راج ہے۔

واضح رہے کہ تمل ناڈو کے کنور کے پاس ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے Coonoor Helicopter Crash میں بدھ کے روز چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت Bipin Rawat اور ان کی اہلیہ مدھولیکا سمیت 13 لوگوں کی موت ہوگئی۔ کل یعنی جمعہ کے روز دہلی میں بپن راوت اور ان کی اہلیہ کا آخری رسومات ادا کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.