ETV Bharat / bharat

امریکہ میں ہیلی کاپٹر اور طیارہ کے درمیان فضا میں تصادم - امریکہ

خبررساں آؤٹ لیٹ نے مقامی فائر بریگیڈ محکمے کے افسران کےحوالے سے بتایا کہ حادثہ کے بعد طیارہ لینڈنگ میں کامیاب ہوگیا لیکن ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

Helicopter crashes in US
ہیلی کاپٹر اور طیارہ کے درمیان تصادم
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 11:56 AM IST

امریکہ کے ایریزونا میں ایک ہوائی پارک کے اوپر ہیلی کاپٹر اور طیارہ کے فضا میں ٹکرا جانے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

ایک مقامی خبررساں آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ یہ حادثہ گریٹر فنکس علاقے کے جنوبی۔ مشرقی شہر چینڈلر میں چینڈلر میونسپل ایئرپورٹ کے نزدیک مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے ساتھ بجے پیش آیا۔

خبررساں آؤٹ لیٹ نے مقامی فائر بریگیڈ محکمے کے افسران کےحوالے سے بتایا کہ حادثہ کے بعد طیارہ لینڈنگ میں کامیاب ہوگیا لیکن ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ترکی: فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 10 ہلاک، تین زخمی

چینڈلر پولیس محکمے نے ایک ٹوئٹر میں کہا کہ پولیس افسر جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور اس حادثے کے عینی شاہدین یا اسے کیمرے میں قید کرنے والوں کو اس سے رابطہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.