ETV Bharat / bharat

Uttarakhand Flood: بارش، سیلاب اور لینڈسلائڈنگ سے حالات بے قابو، 44 اموات

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 5:03 PM IST

Updated : Oct 19, 2021, 6:14 PM IST

اتراکھنڈ میں جاری بارش نے بھاری تباہی مچائی ہے۔ بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے اب تک 44 افراد کے ہلاک ہونے کی طلاع ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے متعدد لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ نینی تال ضلع کا سڑک رابطہ ملک و دنیا سے کٹ چکا ہے۔ چہار جانب تباہی کے مناظر ہیں۔

heavy damage has been caused by rain, floods and landslides in uttarakhand
اتراکھنڈ میں 23 اموات، بارش، سیلاب اور لینڈسلائڈنگ سے حالات بے قابو

اتراکھنڈ میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں۔ اب تک 44 افراد قدرتی آفات کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ کئی جگہوں کا مرکزی دھارے سے رابطہ ختم ہو گیا ہے۔ نینی تال شہر کا سڑک رابطہ ملک سے منقطع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ضلع نینی تال کے رام گڑھ میں ایک گھر پر ملبہ گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 1 شخص زخمی بتائے جارہے ہیں۔ رام گڑھ میں ریلیف اور ریسکیو کام کے لیے فوج اور فضائیہ کو بلایا گیا ہے۔

ویڈیو

اتراکھنڈ میں جاری تباہی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی اور اتراکھنڈ کے وزیر اجے بھٹ سے بات کی اور موسلا دھار بارش سے پیدا ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔

ریاست میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ریاست کے زیادہ تر حصوں میں تیز سے بہت تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کل بارش سے پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے ریاست میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے تمام ضلع مجسٹریٹس سے فون پر بات کی ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے بارے میں ہر گھنٹے رپورٹ دیں۔ وزیراعلیٰ نے چار دھام جانے والے تمام یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسلادھار بارش کے الرٹ کے پیش نظر احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔

Last Updated : Oct 19, 2021, 6:14 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.