ETV Bharat / bharat

میڈیا کے خلاف بالی ووڈ پروڈیوسر کی عرضی پر سماعت آج - بالی ووڈ پروڈیوسر کی عرضی

دہلی ہائی کورٹ آج ہندی فلم انڈسٹری کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور قابل اعتراض رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عرضی پر سماعت کرے گا۔

میڈیا کے خلاف بالی ووڈ پروڈیوسر کی عرضی پر سماعت آج

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 10:34 AM IST

دہلی ہائی کورٹ بالی ووڈ کے ذریعہ میڈیا کے خلاف دائر کردہ عرضی پر سماعت کرے گا۔ اس عرضی میں بالی ووڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز رپورٹنگ پر پابندی عائد کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس راجیو شکدھر کی بینچ نے متعلقہ میڈیا تنظیموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سماعت کے دوران وکیل راجیو نئر اور اکھل سبل نے درخواست گزاروں کی جانب سے کہا کہ نیوز چینلز نے فلم انڈسٹری کو کنگپن آف بالی ووڈ، پاکستانی فنڈڈ، نیپوٹسٹ جیسے ناموں سے پکارا ۔ راجیور نئر نے کہا تھا کہ نیوز چینل نے شاہ رخ خان کے خلاف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

توہین آمیز رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

سماعت کے دوران اکھل سبل نے کہا تھا کہ نیوز چینلز کو توہین آمیز رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔ میڈیا خود ضابطے کی پیروی نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا اپنی رپورٹنگ کے ذریعہ عدالت میں زیرالتواء معاملے پر خود ہی فیصلہ سنادیتا ہے۔

انہوں نے سماعت کے دوران یہ بھی دلیل پیش کی کہ نیوز براڈکاسٹ اسٹینڈرڈ اتھارٹی نے بھی میڈیا چینلز کو کہا تھا کہ 'حقیقت جاننے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میڈیا گروپ کسی ملزم کی حقوق کی خلاف ورزی کرے اور اس کی زندگی تباہ کردے جس کے بعد عدالت نے پوچھا کہ کیا اپنے معاوضے کی بھی مانگ کی ہے تب بالی ووڈ کی جانب سے دلیل پیش کر رہے وکلاء نے کہا تھا نہیں ۔ تب عدالت نے انہیں کہا تھا کہ وہ ٹرائل کے دوران معاوضے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

نیوز چینلز نے بالی ووڈ کے لیے توہین آمیز لفظوں کا استعمال کیا

یہ عرضی بالی ووڈ کے 38 پروڈیوسر نے داخل کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ میڈیا تنظیمیں بالی ووڈ کے لوگوں کے رازداری کے حق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بالی ووڈ کے ان پروڈیوسر نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ میڈیا تنظیموں کے رپورٹرس نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی رپورٹنگ کرتے وقت ہندی فلم انڈسٹری پر منشیات کا کاروبار کرنے کا الزام عائد کیا۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ ان میڈیا تنظیموں نے بالی ووڈ کے خلاف ڈرٹ یعنی گندگی، کف، فضلہ اور ڈرگیس یعنی چرسی جیسے الفاظ کا استعمال کیا۔اتنا ہی نہیں ان میڈیا تنظیموں نے اپنی رپوٹ میں کہا تھا کہ بالی ووڈ کی گندگی کو صاف کرنا ضروری ہے۔ میڈیا تنظیموں نے اپنی رپورٹ میں فلم انڈسٹری کو ملک کا سب سے گندی انڈسٹری قرار دیا۔

بالی ووڈ کے لوگوں کے رازداری کے حق کی خلاف ورزی

عرضی میں کہا گیا ہے کہ میڈیا تنظیموں کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی وجہ سے بالی ووڈ سے وابستہ لوگوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب کورونا بحران کی وجہ سے آمدنی اور مواقع کی کافی کمی ہوگئی ہے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ بالی ووڈ کے لوگوں کے رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ان کی شبیہہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ رپورٹنگ اس طرح سے کی جارہی ہے جیسے بالی ووڈ کے لوگ ملزم ہوں۔

کچھ میڈیا ہاؤس پروگرام پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام

عرضی میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے پہلے بھی میڈیا تنظیموں کے کچھ نامہ نگاروں کو غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے کے لیے سزا بھی دی ہے۔پروڈیوسرس کا دعویٰ ہے کہ کچھ رپورٹرس کو عدالت نے غلط خبر چلانے کے لیے مجرم قرار دیا تھا۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ کچھ نیوز چینل کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ریگولیشن ایکٹ کی دفعہ 5 کے پروگرام ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.