ETV Bharat / bharat

قطب مینار احاطہ میں واقع مسجد کیس کی سماعت ملتوی - دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں

ساکیت کورٹ نے قطب مینار کے احاطے میں تعمیر قوت الاسلام مسجد پر دعویٰ کرنے والی عرضی پر سمارت ملتوی کردی ہے۔ سول جج نیہا شرما نے سماعت کی تاریخ 27 اپریل متعین کی ہے۔

قطب مینار احاطہ میں قائم مسجد کے کیس کی سماعت ملتوی

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 3:48 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کی ساکیت کورٹ نے 27 ہندو اور جین مندروں کو توڑ کر قطب مینار کے احاطے میں تعمیر قوت الاسلام مسجد پر دعوہ کرنے والی عرضی پر سنوائی کو ملتوی کردیا ہے۔ سول جج نیہا شرما نے سماعت کی تاریخ 27 اپریل متعین کی ہے۔

قطب مینار احاطہ میں قائم مسجد کے کیس کی سماعت ملتوی
قطب مینار احاطہ میں قائم مسجد کے کیس کی سماعت ملتوی

عدالت نے درخواست گزار سے یہ سوال کیا تھا کہ عقیدت کے طور پر عرضی داخل کرنے کا کیا جواز ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ بھی وضاحت کی جائے کہ کیا اس معاملے میں عدالت ٹرسٹ کے قیام کا حکم دے سکتی ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار ایڈووکیٹ ہری شنکر جین نے عدالت کو بتایا تھا کہ' اس معاملے میں کوئی تنازع نہیں ہے کہ مندروں کو مسمار کردیا گیا تھا۔ لہذا اسے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم آٹھ سو سے زیادہ سالوں سے اس طرح ہم ان حالات کے شکار ہیں اور ہم اب عبادت کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیںٹ جو ہمارا بنیادی حق ہے۔

ہری شنکر جین نے کہا تھا کہ’ گذشتہ آٹھ سو برسوں سے وہاں نماز نہیں پڑھی جارہی ہے۔ بطور مسجد اس کا استعمال ہی نہیں ہو رہا ہے۔ مزید اس تعلق سے ہری شنکر جین نے اپنی حمایت میں لوہے کے ستون، بھگوان وشنو اور دیگر دیوتاؤں کا حوالہ دیا۔

سماعت کے دوران وکیل وشنو جین نے کہا تھا کہ' یہ باتیں بے حد افسوسناک ہیں۔ ملک و بیرون ملک کے لوگ وہاں پہنچتے ہیں جہاں ہمارے دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں بکھری ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'عدالت کو وہاں کسی انہدام کی یقین دہانی نہیں کرنی ہے۔ ہم صرف عبادت کا حق چاہتے ہیں۔'

مزید پڑھیں: کووڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکٹ سے ہٹے گی وزیر اعظم کی تصویر

تبھی جج نیہا شرما نے ان سے یہ پوچھا کہ آپ عبادت کے حق کا مطالبہ کررہے ہیں۔ فی الحال یہ جگہ اے ایس آئی کے قبضے میں ہے۔ اور دوسرے طریقے سے آپ اس زمین پر قبضہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ جس پر ہری شنکر جین نے کہا تھا کہ' ہم زمین پر اپنی ملکیت نہیں مانگ رہے ہیں، ملکیت کے بغیر عبادت کا حق دیا جاسکتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.