دہلی کی ساکیت عدالت آج بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر معاملے میں قصورار قرار دیئے جا چکے عارض خان کی سزا کی مدت پر سماعت کرے گی۔ گزشتہ 8 مارچ کو عدالت نے عارض خان کو قصوروار قرار دیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج سندیپ یادو سنوائی کریں گے۔
2018 میں گرفتار کیا گیا تھا عارض
واضح رہے کہ دہلی پولیس کو عارض خان نے فروری 2018 میں گرفتار کیا تھا۔ عارض کو دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے بھارت-نیپال سرحد سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔ عارض پر دہلی، احمدآباد، اترپردیش اور جے پور میں ہوئے بم دھماکوں کا الزام ہے۔
عارض پر الزام ہے کہ وہ دہلی میں 2008 میں بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے دوران ایک بلڈنگ میں موجود تھا۔ اسی بلڈنگ میں چار دہشت گرد بھی موجود تھے۔ 4 دہشتگردوں میں سے 2 دہشت گردوں کو فرار کرنے میں عارض نے مدد کی تھی۔
2013 میں ایک کو مل چکی ہے سزا
عارض کے خلاف این آئی اے نے 15 لاکھ روپئے کا انعام رکھا تھا۔ دہلی پولیس نے بھی اس پر پانچ لاکھ روپے انعام رکھا تھا۔ عارض اترپردیش کے اعظم گڑھ کا باشندہ ہے۔ اس معاملے میں ایک ملزم شہزاد احمد کو 2013 میں سزا سنائی جاچکی ہے۔