حضرت سیدہ فاطمہ زہراؓ کی وفات Death of Hazrat Syeda Fatima Al-Zahra کے موقع پر بانیٔ تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج لکھنؤ Founder of Al Makatib Hall, Gola Ganj, Lucknow میں پہلی مجلس منعقد ہوئی۔ مجلس کا آغاز مولوی اعجاز حسین کشمیری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد مولوی احمد رضا، مولوی شاه رضا اور مولوی ظفر عباس نے بارگاہ عصمت کبریٰ میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور مولوی حسن حیدر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
- مزید پڑھیں: دہلی: بٹلہ ہاؤس میں نورانی محفل کا انعقاد
مولانا فیروز عباس نے فرمایا کہ نبی کریمﷺ کی سیرت ساری دنیا کے لیے نمونہ ہے۔ اسی طرح حضرت فاطمہ الزہرا ؓ کی سیرت دنیا کی تمام عورتوں کے لیے نمونہ ہے۔ اسی طرح مولوی عامر عباس نے خطاب میں کہا کہ نبی اکرمﷺ نے جناب فاطمہ الزہرا ؓ کی شان اقدس میں فرمایا کہ 'فاطمہ دنیا کی تمام عورتوں کی سردار ہے'۔