ETV Bharat / bharat

کولکاتا: پیر سے لوکل ٹرینوں میں ہاکرز کے داخلے پر پابندی عائد

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 1:10 PM IST

مغربی بنگال میں آئندہ سوموار سے لوکل ٹرینوں میں ہاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آئندہ کل سے ہاکرز ٹرینوں میں سامان فروخت نہیں کر پائیں گے۔

hawkers entry
hawkers entry

ریاست میں حکومت اور محکمۂ صحت کی جانب سے نئی کورونا گائڈ لائنز جاری کرتے ہوئے آئندہ سوموار سے لوکل ٹرینوں میں ہاکرز کے داخلے پر روک لگادی گئی ہے. آئندہ کل سے ہاکرز ٹرینوں میں سامان فروخت نہیں کر پائیں گے۔ مشرقی ریلوے کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر لوکل ٹرینوں میں ہاکرز کے داخلے پر وقتی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ہدایت آئندہ نوٹیفکیشن تک جاری رہے گی۔

hawkers entry

انہوں نے کہا کہ ہاوڑہ ڈویژن میں ہاکرز کے ٹرینوں میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے بعد سیالدہ ڈویژن میں بھی اس کا تجربہ کیا جاسکتا ہے۔ وہیں دوسری جانب آر پی ایف ہاوڑہ کے مطابق سوموار سے ہاکرز کو لوکل ٹرینوں پر سوار ہونے سے روکنے کا سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکرز اگر اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ مزدور یونین آئی این ٹی ٹی یو سی نے آر پی ایف کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ سوموار سے ہاوڑہ اسٹیشن کے سامنے ہاکرز کی حمایت میں تحریک چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران نہ جانے کتنے لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ ہاکرز کے پاس لوکل ٹرینوں میں سامان فروخت کرکے گھر چلانے کا واحد ذریعہ تھا لیکن اسے چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ مغربی بنگال: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ سے 10 سے بھی کم اموات

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 347 تک پہنچ چکی ہے۔ اس بیماری سے اب تک 15 لاکھ 14 ہزار 475 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اس طرح ریاست میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 356 تک پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.