ETV Bharat / bharat

Congress on IT Raid Against BBC بی بی سی معاملے پر ملک کی بدنامی ہورہی ہے، کھووال

عالمی میڈیا تنظیم برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے ہریانہ کانگریس سیل کے ریاستی صدر لال بہادر کھووال نے کہا کہ بی بی سی گجرات فسادات پر دستاویزی فلم 'انڈیا: دی مودی کوئسچن' ریلیز کرنے کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 7:54 PM IST

بی بی سی معاملے پر ملک کی برنامی ہو رہی ہے، کھووال

حصار: ہریانہ کانگریس سیل کے ریاستی صدر لال بہادر کھووال نے جمعرات کو عالمی میڈیا تنظیم برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس واقعہ سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔ کھوال نے یہاں جاری ایک بیان میں اسے ملک کے جمہوری نظام پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ بی بی سی گجرات فسادات پر دستاویزی فلم ’انڈیا: دی مودی کوئسچن‘ ریلیز کرنے کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نریندر مودی حکومت سوشل میڈیا بشمول واٹس ایپ، ٹویٹر، فیس بک اور پورے میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اب عالمی میڈیا پر بھی دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مودی حکومت اس طرح کی دباؤ کی پالیسی سے میڈیا اور سوشل میڈیا کو کنٹرول کرکے ملک کے عوام سے کیا چھپانا چاہتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں ملک کی رینکنگ 180 میں سے 150 ہے جو کہ تشویشناک ہے اور ماضی میں حکومت کے ایسے اقدامات کی وجہ سے ملک کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگتا ہے۔ وہیں دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز ممبئی اور دہلی میں بی بی سی کے دفتر میں انکم ٹیکس کے سروے پر مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا اور مرکز کو ایڈولف ہٹلر یا نکولائی سیوسیسکو سے زیادہ ڈکٹیٹر قرار دیا۔ ریاستی وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ کی جانب سے 2023-24 کا ریاستی بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے اسمبلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بی بی سی کے دفاتر میں انکم ٹیکس کے سروے کا حوالہ دے کر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee on BBC Raid ممتا بنرجی نے موجودہ حکومت کو ہٹلر سے زیادہ خطرناک قرار دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.