ETV Bharat / bharat

ہریش راوت نے بی جے پی حکومت کے خلاف 'پریورتن یاترا' کا آغاز کیا - گرودوارہ صاحب میں جھاڑو لگایا

ہریش راوت آج اتراکھنڈ ریاست تحریک کے شہدا کی سرزمین کھٹیمہ پہنچے۔ یہاں سے انہوں نے بی جے پی حکومت کے خلاف 'پریورتن یاترا' کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ نانکمَتّا گرودوارہ صاحب پہنچے جہاں انہوں نے یہاں جھاڑو لگا کر اور جوتے صاف کر کے سیوا کی۔ اسی کے ساتھ ماتھا ٹیک کر 'پنچ پیاروں' سے متعلق اپنے متنازع بیان کے لیے معافی بھی مانگی۔

Rawat
Rawat
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 8:39 AM IST

آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری اور اتراکھنڈ کانگریس کے سینیئر رہنما ہریش راوت نے اوھم سنگھ نگر کے نانکمَتّا پہنچ کر گرودوارہ صاحب میں جمعہ کے روز جھاڑو لگایا اور جوتے صاف کیے۔ اس دوران انہوں نے ماتھا ٹیک کر اپنے متنازع بیان کے لیے معافی مانگی اور اپنے حریف بی جے پی کے رہنما پر تنقید بھی کی۔

کانگریس کے پنجاب انچارج ہریش راوت گذشتہ دنوں اس وقت تنازع میں آ گئے تھے جب انہوں نے پنجاب کانگریس کے رہنماؤں کا تقابل 'پنچ پیاروں' سے کر دیا تھا۔ اس کے بعد اس معاملے میں تنازع کھڑا ہو گیا۔

سیاسی جماعتوں نے اسے سکھ سماج کے جذبات کے خلاف قرار دے دیا تھا۔ اس بیان کے بعد کانگریس اور ہریش راوت تنقید کی زد میں آگئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے گرودوارہ صاحب میں معافی مانگی اور اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ پنجاب: ہریش راوت کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کئے جانے کا مطالبہ

ہریش راوت آج اتراکھنڈ ریاست تحریک کے شہدا کی سرزمین کھٹیمہ پہنچے اور یہاں سے انہوں نے بی جے پی حکومت کے خلاف 'پریورتن یاترا' کا آغاز کیا۔ یہاں سے وہ براہ راست نانکمَتّا گرودوارہ صاحب پہنچے اور انہوں نے یہاں جھاڑو لگایا اور جوتے صاف کیے۔ ساتھ ہی ماتھا ٹیک کر معافی بھی مانگی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.