ETV Bharat / bharat

مولانا کہنے پر ہریش راوت کا جوابی حملہ، واجپئی، راجناتھ اور پی ایم مودی کی تصاویر شیئر کی

ہریش راوت ان دنوں پوری طرح سے سرگرم نظر آرہے ہیں۔ ہریش راوت ٹویٹر پر اپنے مخالفین کو بڑے ہی انوکھے انداز میں معقول جواب دے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

harish rawat shares photo of vajpayee rajnath and pm modi after wearing a cap goes viral
مولانا کہنے پر ہریش راوت کا جوابی حملہ
author img

By

Published : Jul 31, 2021, 10:34 PM IST

اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات 2022 میں ابھی وقت ہے، لیکن سیاسی رسا کشی کا کھیل ابھی سے جاری ہو گیا ہے۔ ان دنوں اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں ہریش راوت نے ایک خاص مذہب کی ٹوپی پہن رکھی ہے۔

ہریش راوت نے اپنے انداز میں آنجہانی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بی جے پی کو اپنے انداز میں جواب دیا اور کہا کہ جو کچھ بی جے پی نے ان کے لیے کہا، کیا وہ اپنے لیڈروں کے لیے کہیں گے۔

ہریش راوت نے کہا کہ بی جے پی دوست ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔ ہریش راوت گول ٹوپی پہننے سے مولانا ہریش راوت ہو گئے اور گھر گھر میں آپنے وہ ٹوپی والی میری تصویر پہنچا دی۔اب ذرا مجھے یہ بتائیے کہ کیا راج ناتھ سنگھ جی بھی مولانا راج ناتھ سنگھ بن گئے ہیں؟

اس کے ساتھ ہی ہریش راوت نے ٹوئٹر پر آنجہانی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور پی ایم مودی کی تصویر بھی پوسٹ کی۔ ان دونوں تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ہریش راوت نے لکھا کہ اٹل بہاری واجپئی جی کی ایک پرانی تصویر ہے۔ کیا آپ انہیں مولانا اٹل بہاری واجپائی بھی کہنا پسند کریں گے؟ مودی جی کی تصویر بھی ہے، آپ کے ہندوتوا آئیکن کی۔ کیا ان کو بھی آپ اسی خطاب سے نوازیں گے، جو آپ نے صرف میرے لیے مخصوص کیا ہے؟ اگر آپ میں ہمت ہے تو انہیں میرے ساتھ اسی نام سے پکاریے۔

اس کے بعد ہریش راوت نے ایک اور ٹویٹ کیا۔ اس میں ہریش راوت نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں لکھا جا رہا ہے کہ ہریش راوت نے اپنے دور حکومت میں نماز جمعہ کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ اس پر ہریش راوت نے لکھا کہ بی جے پی کا سفید جھوٹ۔ میں نے کبھی بھی جمعہ کی نماز کے لیے چھٹی کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کسی نے مجھ سے جمعہ کی نماز کے لیے چھٹی مانگی۔ ہاں ، ہریش راوت نے سوریہ دیو کی پوجا کے تہوار چھٹ پر چھٹی دی۔ ہماری بہنیں کروا چوتھ کا ورت رکھتی ہیں۔ میں نے اس پر چھٹی دی۔

ہریش راوت نے کہا کہ میں نے دو عظیم شخصیات کی سالگرہ پر چھٹی دی۔ یہاں تک کہ اگر بی جے پی کا جھوٹ نہیں چل پڑا ہوتا تو پرشورام جینتی پر چھٹی کرنے کے بارے میں اپنے معاونین سے بات کر رہا تھا ۔ بی جے پی کے لوگوں کاٹھ کی ہانڈی ایک ہی بار چڑھتی ہے، 2017 میں تمہارا یہ جھوٹ چل گیا۔

مزید پڑھیں:

حکومت کی پالیسیوں سے سرحدیں غیر محفوظ: راہل گاندھی

مگر اب کے تم وقت پر سامنے آگئے ہو تو میرے جھوٹ کا جوابی عمل بھی لوگوں تک پہنچے گا اور لوگ تعلیم یافتہ ہیں۔ خود ریکارڈ تلاش کرلیں گے، کیا میری حکومت نے جمعہ کی نماز کے لیے چھٹی کا اعلان کیا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.