ETV Bharat / bharat

Haridwar Police Arrested Waseem Rizvi: اشتعال انگیز تقاریر کیس میں وسیم رضوی گرفتار

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 6:45 PM IST

ہریدوار پولیس نے Haridwar Police Arrested Waseem Rizvi جتیندر نارائن سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی کو اشتعال انگیز تقاریر کیس میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے انہیں نرسن بارڈر سے گرفتار کیا ہے۔

اشتعال انگیز تقاریر کیس میں وسیم رضوی گرفتار

وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی Haridwar Police Arrested Waseem Rizvi کو ہریدوار پولیس نے نرسن بارڈر سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس رضوی کو سیدھا ہریدوار کوتوالی لے گئی۔ یہ گرفتاری ہریدوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر Haridwar Dharma Sansad Hate Speech کیس کے سلسلے میں بتائی جا رہی ہے۔

ایس پی سٹی سواتنتر دیو سنگھ نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد رضوی کو تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔'

بتادیں کہ ہریدوار کوتوالی میں اشتعال انگیز کرنے پر وسیم رضوی سمیت کئی سخت گیر ہندو باباؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ یعنی 12 جنوری کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

جانیں پورا معاملہ: غور طلب ہے کہ ہردوار میں 17 سے 19 دسمبر تک دھرم سنسد کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں ایک خاص برادری کے خلاف کچھ قابل اعتراض بیانات دیے گئے تھے۔ یہ بیانات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئے۔

نفرت انگیز تقریر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سول سوسائٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ سابق آرمی چیفس سمیت سپریم کورٹ کے وکلا اور کئی سماجی تنظیموں نے متنازع تقریر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ تھا۔

ترنمول کانگریس لیڈر اور آر ٹی آئی کارکن ساکیت گوکھلے نے اس معاملے میں منتظمین اور مقررین کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ جس کے بعد ان وائرل ویڈیوز کی بنیاد پر اور گلبہار خان کی شکایت پر پولیس نے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے خلاف 23 دسمبر کو ہریدوار شہر کوتوالی میں مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس نے اطلاع دی تھی کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرکے نفرت پھیلانے کے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر کے خلاف کوتوالی ہریدوار میں دفعہ 153A آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بعد میں، وائرل ویڈیو کلپ کی بنیاد پر، پولیس نے مہامنڈلیشور دھرم داس پرمانند اور مہامنڈلیشور اناپورنا بھارتی کے نام پر بھی مقدمہ درج کیا۔ اس کے بعد ساگر سندھو مہاراج، یٹی نرسمہانند گری، آنند سوروپ، اشونی اپادھیائے، سریش چوان اور پرمودھانند گری کے نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.