سپریم کورٹ نے ہریدوار میں دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریر کے معاملے کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے سپریم کورٹ کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ سبل نے عدالت میں کہا کہ یہ مسئلہ بہت خطرناک ہے۔ سپریم کورٹ کے سی جے آئی این وی رمنا نے کہا ہم اس پر سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
Yogi Adityanath Controversial Statement: 'یوپی الیکشن اسّی اور بیس فیصد کے درمیان'
واضح رہے کہ 17 سے 19 دسمبر تک وید نکیتن، کھرکڑی، ہریدوار میں دھرم سنسد کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں سنتوں کی جانب سے نفرت انگیز تقریر کی گئی۔ دھرم سنسد کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کو لے کر پورے ملک میں کافی تنازعہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ہریدوار پولیس نے اس معاملے میں وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا۔