گاندھی نگر: گجرات میں پاٹیدار رہنما ہاردک پٹیل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ احمد آباد میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کملم میں پارٹی کے سینئر رہنماوں کی موجودگی میں شامل ہوئے۔ ہاردک پٹیل نے بی جے پی رہنما نتن پٹیل اور گجرات یونٹ کے صدر سی آر پاٹل کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے پہلے ہاردک پٹیل نے دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس میں کچھ اور پاٹیدار رہنما ہیں جو آنے والے وقت میں پارٹی چھوڑ دیں گے۔
انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کے لئے ٹویٹ کرکے ذریعے اشارہ بھی دیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ قومی مفاد، ریاستی مفاد، عوامی مفاد اور سماجی مفاد کے جذبات کے ساتھ میں آج سے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہا ہوں۔ میں بھارت کے کامیاب وزیر اعظم نریندر بھائی مودی کی قیادت میں قوم کی خدمت کے عظیم کام میں ایک چھوٹے سپاہی کے طور پر کام کروں گا۔ Hardik Patel Tweets Ahead Of Joining BJP
ہاردک پٹیل کا ایک پوسٹر گاندھی نگر میں پارٹی دفتر کے باہر ان کے بی جے پی میں استقبال کے لیے لگایا گیا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں کانگریس پارٹی چھوڑی اور آج بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ہاردک پٹیل نے گزشتہ ماہ کانگریس پارٹی چھوڑ دی تھی۔ انہیں ریاست گجرات کا ورکنگ صدر بنایا گیا۔ لیکن ہاردک نے الزام لگایا کہ انہیں کام کرنے کی آزادی اور حقوق نہیں ہیں۔ انہوں نے ریاستی کانگریس کے کام کرنے کے انداز پر کئی بار سوال اٹھائے تھے۔
مزید پڑھیں:۔ Hardik Patel to Join BJP: ہاردک پٹیل بی جے پی میں شامل ہوں گے
ہاردک پٹیل ایسے وقت میں پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں جب اس سال کے آخر میں گجرات اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بی جے پی ریاست میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اقتدار میں ہے۔ 2015 میں 28 سالہ ہاردک پٹیل نے پاٹیدار برادری کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریک کی قیادت کی تھی۔ گجرات کی اس وقت کی بی جے پی حکومت نے پٹیل کے خلاف بغاوت سمیت کئی الزامات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔