ETV Bharat / bharat

Houthis Attack on UAE Issue: ابوظہبی دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ہردیپ کی اہلیہ کو گہرا صدمہ - Houthis Attack on UAE Issue

ابوظہبی میں گزشتہ ہفتے حوثی دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے تین لوگوں میں سے ایک ہردیپ سنگھ (29) کی بیوی کنوپریا کور ابھی تک اپنے شوہر کی موت پر یقین نہیں کر پا رہی ہے۔ دونوں کی شادی 10 ماہ قبل ہوئی تھی۔ Houthis Attack on UAE Issue

UNI International News
UNI International News
author img

By

Published : Jan 28, 2022, 8:05 AM IST

قابل ذکر ہے کہ ہردیپ 17 جنوری کو متحدہ عرب امارات میں ادنوک تیل کی تنصیب پر حوثی ڈرون حملے میں مارے گئے دو ہندوستانیوں میں سے ایک تھا اور تیسرا پاکستانی شہری تھا۔

ہردیپ کی موت کے 10ویں دن ہندوستان کے پنجاب میں واقع اس کے گاؤں مہسم پور میں سینکڑوں لوگ اس کے گھر پر جمع ہوئے۔ ہردیپ ابوظہبی نیشنل آئل کارپوریشن میں ٹینکر ڈرائیور تھا اور اپنے گھر کا واحد کمانے والا تھا۔ہردیپ کی موت کے بعد اس کی بیوی کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ وہ ہمیشہ بولتی رہتی ہے ’’وہ ہمیںتنہا نہیں چھوڑے گا، وہ ضرور آئے گا۔‘‘

ابوظہبی میں رہنے والے ہردیپ کے کزن گگندیپ سنگھ نے دی نیشنل کو بتایاکہ پنجاب بھر سے لوگ ان کے گھر آئے ہیں تاکہ ان کے خاندان کو طاقت اور اس کے سفر میں سکون کی دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہردیپ کی موت کے بعدکوئی بھی اس پر یقین نہیں کر پارہا ہے، کیونکہ بہت سے لوگ اس سے پیار کرتے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ہر کوئی ان کے خاندان اور بیوی کے مستقبل کے لیے فکر مندہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.