سال 2021 اب ہم سے رخصت ہوگیا، سال کے 360 دن گزرنے کے بعد اب نیا سال New Year 2022 کا ہم نے استقبال Wel Come کیا ہے اور پرانے سال کو ہر برس کی طرح پھر سے ہم نے الوداع Bye Bye کہہ دیا۔ یقینا نیا سال New Year ہمارے لیے ڈھیروں امیدیں لے کر آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ نئے سال کو اس مید سے مناتے ہیں کہ اس کے آنے والے دن اچھے گزریں گے۔ اس موقع پر لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں، کچھ کڑوی یادوں کو بھلا کر خوشیوں سے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں۔ اس مناسبت سے رقص و سرود اور گلوکاری کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ کئی ہوٹلوں میں ڈسکو اور رقص کا انتظام ہوتا ہے۔
بھارت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے عوام کو دل کی گہرائیوں سے نئے سال کی مبارک باد پیش کیں، دعائیں دیں اور نئے سال کو مل جل کر منانے آپس میں محبت بھائی چارگی کو فروغ دینے کی بات کی۔
یقینا گزرے سال میں ہمارے لیے بہت سارے خوشیوں کے پل تھے، بہت ساری کامیابیوں سے ہم ہمکنار ہوئے۔ گرچہ سال 2021 بھی کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا کے لیے مشکل ترین سال ثابت ہوا اور سیاسی اور معاشی طور پر بھی ہنگامہ خیز رہا۔
خاص طور پر 2021 میں بھارت نے مختلف عالمی کھیلوں میں اپنا لوہا منوایا۔
جیسے ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک گیمز میں بھارت نے اب تک کی اپنی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 7 اور 19 تمغے جیتے۔ سال 2021 میں سب سے بہتر اور یادگار کاکردگی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا Neeraj Chopra in Olympics کی رہی، جنہوں نے ٹوکیو میں تاریخی تھرو کے ساتھ ایتھلیٹکس میں بھارت کو پہلا گولڈ میڈل دلایا۔
بھارت نے ٹوکیو پیرالمپک میں 19 تمغے اپنے نام کئے جو کہ ایک سیزن میں سب سے زیادہ تھے اور یہ تعداد پچھلے سیزن میں مشترکہ طورسے جیتے گئے تمام تمغوں سے بھی زیادہ تھی۔ بھارتی دستے نے 5 طلائی، 8 چاندی اور 6 کانسے کے تمغے اپنے نام کئے۔
بھارت نے ٹوکیو اولمپکس میں کُل سات تمغے جیتے اور 2012 کے لندن اولمپک میں چھ تمغے جیتنے کی اپنی بہترین کارکردگی کو بہتر کیا۔
اسی طرح افغانستان میں کام کے دوران جان کی بازی لگانے والے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی Danish Siddiqui کو ممبئی پریس کلب نے بعد از مرگ 'جرنلسٹ آف دی ایئر' ایوارڈ 2020 سے نوازا گیا ہے۔
ایسے ڈھیروں خوشی کے پل ہیں، جو 2021 نے ہمیں دیا، یقینا ان خوشی کے لمحوں کے ساتھ کچھ تلخیاں بھی ہیں، جسے شائد ایسے وقت میں جب ہم سال نو کا جشن منارہے ہیں انہیں نظر انداز کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔