ETV Bharat / bharat

Needle Work In Singer دستکاری سے وابستہ کاریگر کسمپرسی کا شکار

وادی میں دستکاری سے وابستہ کاریگروں کا مستبقل سیاہ نظر آرہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک دور تھا جب ان کے پاس سانس لینے کے لئے فرصت نہیں ہوا کرتی تھی تاہم آج دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ اس مشینی دور میں ان کا گزارہ بہت مشکل سے ہو رہا ہے۔Needle Work In Singer

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 9:00 PM IST

Updated : Dec 3, 2022, 1:41 PM IST

دستکاری سے وابستہ کاریگر کسمپرسی کا شکار

سرینگر: ایک ہنر مند دستکار جب محض ایک گرام سے بھی کم وزنی سوئی اور ہوا کے مانند ہلکے دھاگے سے بے جان کپڑے پر جب اپنے ہنر کے نقوش بکھیراتا ہے تو وہ مردہ اور بے جان کپڑے اور دھاگے میں جان پیدا کر دیتا ہے تاہم یہ صدیوں پرانا ہنر آج کے اس تیز رفتار اور مشینی دور میں اپنا وجود اپنی چمک کھوتا جا رہا ہے۔ سرینگر کے نور باغ علاقے میں ایک چھوٹے سے کمرے میں دو کاریگر سوئی اور دھاگے کو اپنی انگلی پر ناچتے ہوئے کپڑے پر نقاشی کر رہے ہیں۔ اگرچہ ایک دور تھا جب ان کے پاس سانس لینے کے لئے فرصت نہیں ہوا کرتی تھی تاہم آج دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کاریگر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ "جب ایک مزدور کو روزآنہ 50 روپے ملتا تھا تو ہم کو سو روپے ملتا تھا، آج اُن کو 700 روپے ملتے ہیں اور ہم کو صرف 90 روپے۔ اس سے گزارہ کیسے ہوگا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ"ہمارے بچے اس کام کو نہیں اپنا رہے ہیں کیونکہ اس میں زیادہ آمدنی نہیں ہے۔ خام مال ہم کو ہمارا استاد دکان سے لیکر دیتا ہے اور پھر ہم اس کام میں لگے رہتے ہیں۔"Handicraft artisans are in trouble in singer

مزید پڑھیں:۔ Kashmiri Handicrafts کشمیری دستکاری کو فروغ دینے کا مطالبہ

وہیں اُن کے ساتھی محراج الدین کا کہنا تھا کہ "ہم ہر قسم کے کپڑے پر کام کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہم نے مذہبی علما کے گاؤن پر بھی کاریگری کی ہے لیکن اب مشین کے آنے سے ہمارا روز گار کافی متاثر ہوا ہے۔ مشین سے اگرچہ کام جلدی ہو جاتا ہے لیکن ہاتھ جیسی صفائی نہیں ہوتی۔"اُن کا کہنا تھا کہ "انتظامیہ نے ہمارے ساتھ کئی وعدے کیے، یقین دہانی کرائی لیکن وقت کے گزرنے کے ساتھ سارےئ وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ ہم نے اپنے بچوں کو یہ کام نہیں سکھایا اور نہ سیکھانے کا کوئی ارادہ ہے۔ اب ہم چند ہی لوگ بچے ہیں جو اس کام کے ساتھ وابستہ ہیں، ہمارے مرنے کے ساتھ ہی یہ کام بھی دم توڑ دیگا۔" قابل ذکر ہے کہ آری کام کے ساتھ وادی کی خواتین بھی منسلکہ ہوا کرتی تھی۔ یہ اُن کے اضافی رقم حاصل کرنے کا ذریعہ ہوا کرتا تھا تاہم اب وہ بھی اس کام سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔

Last Updated : Dec 3, 2022, 1:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.