کشور سنگھ نامی معذور شخص کا تعلق اترپردیش کے ضلع مرادآباد سے ہے۔ دراصل کشور سنگھ ایک ایکسپورٹ کے کارخانے میں کام کر رہے تھے لیکن کار خانہ بند ہونے کی وجہ سے وہ بے روزگار ہوگئے تھے۔ کشور سنگھ کی اہلیہ بھی معذور ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔ ایسے میں ان کے لیے مشکل گھڑی درپیش آگئی۔
اس مشکل وقت میں کشور سنگھ کو ان کے کسی جاننے والے شخص نے مدد کی اور ان کو ماسک کا کاروبار کرنے کے لیے پیسے دئے جس سے وہ گھر والوں کی کفالت کر سکیں جو ان کے لیے بڑا سہارا بنا۔
کورونا کے اس مشکل وقت میں کشور سنگھ پورے جذبے اور حوصلے کے ساتھ ہمت نہیں ہاری اور گھر میں اپنے چولہے کو جلانے کے لیے انہوں نے اپنی مجبوریوں کو طاق پر رکھ دیا اور وہ مختلف مقامات پر جا کر ماسک بیچتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کشور سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے دونوں پیروں سے معذور ہیں اور ان کی اہلیہ بھی معذور ہیں۔ کار خانہ بند ہونے کی وجہ سے گھر کا خرچ بھی چلانا دشوار ہو چکا تھا جس سے مشکل حالات ہو گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کسی نے میری مدد کی اور مجھے ماسک بیچنے کے لئے پیسے دیے۔ دن بھر ماسک بیچنے کے بعد جو پیسے بچتے ہیں انہی پیسوں سے ہمارے گھر کا خرچ چلتا ہے۔
مزید پڑھیں:
مرادآباد: ضلع کانگریس کمیٹی نے ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا
کشور نے بتایا کہ معذوروں کے لیے روزگار اسکیم کا فائدہ ابھی تک ان کو نہیں مل سکا۔ وہ چاہتے ہیں کہ روزگار اسکیم کا فائدہ مل جائے تو وہ اپنا کام کر سکیں۔