جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ہمالین کیو آر ٹی رامسو کی جانب سے سب ڈویژن ہیڈکوارٹر رامسو میں اپنے کام کو لیکر یک روزہ تربیتی و بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت بی ڈی سی کونسلر رامسو نے کی۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنا ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا عوام کو سڑک حادثات میں زخمی ہوئے افراد کی مدد کرنی چاہئے۔
وہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے افسران سمیت معزز شہریوں اور کیو آر ٹی اراکین نے یک روزہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ہمالین کیو آر ٹی کی کارکردگی اور انکے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پولیس کے انسٹرکٹر نے کیو آر ٹی اراکین کو ریسکیو آپریشن کے دوران پیش آنے والے حالات، ان سے نمٹنے اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے مختصر ٹریننگ بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں:۔ رامسو: نامعلوم لاش کا ڈھانچہ برآمد
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رامسو کے معزز شہریوں نے ہمالین کیو آر ٹی کو درپیش مسائل اور خاص طور سے گاڑی کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ سے ان رضاکاروں کو سہولیات پہنچانے کی اپیل کی اور ترجیحاتی بنیادوں پر ٹرانسپورٹ کیلئے ایک گاڑی مہیا کرانے کی اپیل کی ہے۔