وارانسی: اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو، اے آئی اے آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف گیانواپی کیمپس میں کمیشن کی کارروائی کے دوران وضو خانہ پر پائے گئے مبینہ شیولنگ پر قابل اعتراض بیان دینے کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ اس معاملہ پر آج ضلعی عدالت میں سماعت ہوگی۔ ایڈوکیٹ ہری شنکر پانڈے نے اے سی جے ایم پنچم اجول اپادھیائے کی عدالت میں درخواست داخل کی تھی۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی اور انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے عہدیداروں سمیت یہاں نماز پڑھنے گئے 2000 سے زیادہ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ Hearing on the petition filed against akhilesh yadav and asaduddin owaisi
ہری شنکر پانڈے نے الزام لگایا تھا کہ گیانواپی کیمپس میں سروے کے دوران وضو خانہ کے قریب مبینہ شیولنگ ملنے کا دعویٰ کرنے کے بعد وضو کرنے اور تھوکنے سے متعلق بیانات اور نعرے لگانے کی بات کی گئی۔
مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Masjid Row: گیانواپی مسجد معاملہ میں اکھلیش یادو اور اسدالدین اویسی پر درج مقدمہ کی سماعت ملتوی
اطلاعات کے مطابق وکیل ہریہر پانڈے نے عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ گیانواپی مسجد کیمپس میں اکھلیش یادو، اسدالدین اویسی سمیت دیگر کئی لوگوں کے ذریعہ ملے مبینہ شیولنگ کو فوارہ کہا جا رہا ہے۔ یہ لوگ مسلسل ایسے بیانات دے رہے ہیں جس سے ہندوؤں کے عقائد کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ہریہر پانڈے نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ اکھلیش یادو، اویسی، ان کے بھائی اور بنارس کی مسلم جماعتوں سمیت کچھ مسلم مذہبی رہنماؤں اور مسجد میں نماز پڑھنے گئے دو ہزار سے زیادہ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ عدالت اس معاملے کی دفعہ 156(3) کے تحت آج سماعت کرے گا۔