ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Case گیانواپی مسجد معاملے کی سماعت آج

مدعی خواتین نے مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ اور اس کی عمر جاننے کے لیے دیگر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، جس کی سماعت آج ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں بھی ہوگی۔ فی الحال مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کی مانگ کو لے کر ہندو فریق بھی آپس میں منقسم ہیں۔Gyanvapi Masjid Case

گیانواپی مسجد معاملے کی سماعت آج
گیانواپی مسجد معاملے کی سماعت آج
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 8:53 AM IST

وارانسی: گیانواپی مسجد معاملے کی سماعت آج دوپہر 2 بجے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک بار پھر ہوگی۔ شرنگر گوری کے باقاعدہ درشن کے لیے داخل کی گئی پانچ خواتین کی عرضی کو ضلع جج اجے کرشنا وشویش کی عدالت نے قبول کر لیا اور اس پر غور کرنے کے بعد سماعت جاری ہے۔ آج ڈسٹرکٹ جج کی جانب سے اس کیس میں فریق بننے کی دی گئی درخواستوں کی سماعت ہوگی۔ جس میں تقریباً 18 افراد شامل ہیں، مذکورہ افراد نے اس معاملے میں فریق بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ پچھلی سماعت کے دوران مدعی خواتین کے وکیل وشنو شنکر جین کی جانب سے عدالت میں کمیشن کی کارروائی کے دوران وضوخانہ میں پائے جانے والے مبینہ شیولنگ کے حوالے سے بھی اپیل کی گئی تھی۔ gyanvapi masjid case hearing in varanasi district court

مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Mosque Case گیانواپی معاملے میں اے ایس آئی سروے پر پابندی برقرار

مدعی خواتین نے مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ اور اس کی عمر جاننے کے لیے دیگر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، جس کی سماعت آج ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں بھی ہوگی۔ فی الحال مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کی مانگ کو لے کر ہندو فریق بھی آپس میں منقسم ہیں۔ چاروں مدعی خواتین کے وکیل وشنو جین نے اس کی کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ کیا ہے، وشو ویدک سناتن سنگھ کی جانب سے جتیندر سنگھ بسن اور پہلی مدعی خاتون راکھی سنگھ نے اس کی مخالفت کی ہے. جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ مذہبی نہیں ہے اور اگر ہندو فریق شیولنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گا تو اس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے اور وہ اس تناظر میں آج عدالت میں درخواست بھی دائر کر سکتے ہیں کہ اس کا کاربن ڈیٹنگ نہ کرو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.