دہلی سے متصل ہریانہ کی سائبر سٹی کے نام سے مشہور شہر گروگرا م Gurugram is a city known as the Cyber City of Haryanaمیں جمعہ کے روز کھلے میں جمعہ کی نماز Friday Prayers in open ادا کرنے کے دوران ہندو شدت پسندتنظیموں کے کارکنان Workers of Hindu extremist organizations نے مظاہرہ کیا اور مسلم مخالف نعرے لگائے۔
گروگرام کے سیکٹر 37 میں جمعہ کی نماز سے قبل اچانک ہندو شدت پسند کےکارکنان نمودار ہوئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ جائے وقوع پر پولیس کی کافی تعداد تعینات تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Haryana CM Statement About Namaz: 'کھلے میں نماز برداشت نہیں کی جائے گی'
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہندو اور مسلم تنظیموں میں کھلے میں نماز پڑھنے پر کئی باتوں پر رضامندی ہوئی تھی لیکن بعد میں ہندو اور مسلم گروپ کے دوسرے فریق نے اس معاہدے کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔