دہلی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے 26 جنوری کو لال قلعہ میں ہوئے تشدد کے بعد گرفتار کیے گئے نوجوان کسانوں کی رہائی کے لیے اپنے ماہر پینل کے وکلا کی مدد کی پیش کش کی ہے۔
دہلی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کے پاس ماہر قانونی ٹیم ہے، جس کی مدد سے وہ نوجوان کسانوں کو قانونی مدد فراہم کرسکتے ہیں اور انہیں پولیس کی گرفت سے آزاد کیا جاسکتا ہے۔
دہلی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے ایک اپیل کی گئی ہے دہلی پولیس نے 26 جنوری کے تشدد کیس میں جن کسانوں کو حراست میں لیا ہے انہیں قانون مدد پہنچانے کی ہم پوری کوشش کر رہے ہیں۔
پربندھک کمیٹی نے سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کی قانونی ماہر ٹیم کی مدد لیں۔