ETV Bharat / bharat

Guru Nanak Gurpurab گُرو پرب کے موقع پر تقاریب کا انعقاد - گرو نانک دیو جی کے 553ویں یوم ولادت

ملک بھر میں گرو نانک دیو جی کے 553ویں یوم پیدائش کے موقع پر سکھ سماج کے ذریعے گرودواروں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش جمیعت علماء سد بھاونہ منچ اور سرو دھرم سد بھاونہ منچ کے ذمہ داران بھی گرودوارہ پہنچے اور گرو نانک کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گُرو پرب کے موقع پر تقاریب کا انعقاد
گُرو پرب کے موقع پر تقاریب کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 14, 2022, 7:09 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گرو نانک دیو جی کے 553ویں یوم پیدائش کے موقع پر سکھ سماج کے ذریعے گرودواروں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں اس موقع پر مدھیہ پردیش جمیعت علماء سد بھاونہ منچ اور سرو دھرم سد بھاونہ منچ کے ذمہ داران نے بھوپال کے آنند نگر گرودوارے پہنچے، جہاں پر تنظیم کے ذمہ داران نے گرو نانک کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بھوپال میں گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا اہتمام

اس موقع پر جمیعت علماء سد بھاونہ منچ کے ذمہ داران نے کہا کہ گرونانک کا ایک ہی پیغام ہے۔ انسانیت کی خدمت کرو، اگر کسی کو تکلیف میں دیکھو تو اپنی تکلیف بھول کر اس کی خدمت کرو۔ یہی انسان اور انسانیت کی پہچان ہے۔ گرونانک نے کہا ہے کہ خدا ایک ہے اور اس نے جو ہمیں راستہ بتایا ہے اس پر ہی ہمیں چلنا ہے۔ وہیں ہندو مذہب کے رہنما نے کہا کہ گرونانک دیو نے سبھی مذاہب کے لوگوں کو ایک دھاگے میں پیرونے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے قومی یکجہتی کا پیغام عام کیا ہے۔ اس موقع پر گرودوارے میں سکھ سماج کی جانب سے سبھی مذہب کے رہنماؤں کا استقبال کیا گیا۔ ساتھ ہی گردوارے میں لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

میرٹھ میں گرونانک پرکاش پرو کے موقع پر تقریب کا اہتمام

میرٹھ میں گرو نانک کے 554 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مختلف گوردواروں میں شبد کیرتن سمیت مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ شہر کے مشہور کنکر کھیڑا گردوارہ، تھاپر نگر گردوارہ اور کینٹ کے شیشے والے گردوارے میں گرو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا گیا۔ اس موقع پر گرو نانک دیو کی تعلیمات اور عالم انسانیت کے لئے دیے گئے پیغامات کا ذکر کیا گیا۔ گرو پرو کے اس خاص تہوار پر سکھ طبقے کے ہزاروں عقیدت مندوں نے گرودواروں میں حاضری دیتے ہوئے شبد کیرتن اور اکھنڈ پاٹھ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گرو نانک دیو کی جینتی، جمعیت صدبھاؤنا منچ نے عقیدت کی چادر پیش کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.