پنجاب میں جالندھر کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بدھ کے روز پنجابی گلوکار گرداس مان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ سکھوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملے میں سکھ تنظیم اب ان کی گرفتاری کا مطالبہ کررہی ہے۔
گزشتہ ماہ ڈیرہ بابا مراد شاہ میں میلے کے دوران، گلوکار گرداس مان نے ڈیرے کے حکمراں لاڈی شاہ کو سکھ گرو شری گرو امرداس جی کی اولاد بتایا تھا۔ جس کے لیے سکھ تنظیموں نے ان کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ دائر کیا۔
اس معاملے میں مان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ منگل کے روز بھی عدالت کے باہر سکھ جتھے بندیوں کا بہت بڑا اجتماع تھا۔
مزید پڑھیں:Pegasus row: عدالت نے جواب کے لیے مرکز کو دیا مزید وقت، اگلی سماعت 13 ستمبرکو
سماعت کے دوران سکھ تنظیموں کے وکیل پرمندر سنگھ ڈھنگرا اور رویندر سنگھ نے کہا کہ گروداس مان کے تبصرے سے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اگر مان باہر رہے تو اس سے لوگوں کی ناراضگی بڑھ سکتی ہے اور پنجاب کا ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ لہٰذا ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔
یو این آئی