نئی دہلی: کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے 46 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس نے اب تک گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 89 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔Gujarat Assembly Election 2022
پارٹی نے 4 نومبر کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے 43 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست میں پارٹی نے جن اہم لیڈروں کو ٹکٹ دیئے ہیں ان میں پارٹی کے ریاستی ورکنگ صدر ویرجی ٹھمر ( لاٹھی)، امبریش ڈیر (راجولا)، پرتاپ دودھات (ساور کنڈال)، وکرم ماڈم (کھمبالیہ)، بھیکابھائی جوشی (جوناگڑھ)، للت وسویا (دھوراجی)، پونجا جی (اونا)، ارجن بھائی بھودیا (بْھج)، اسلم سائیکل والا (سورت پرو)، اشوک بھائی پٹیل (شمالی سورت) اور ولساڈ سے کمل کمار پٹیل کو میدان میں اتارا ہے۔ گجرات اسمبلی کی 182 نشستوں کے لیے دو مرحلوں میں یکم دسمبر اور 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Gujarat BJP Candidates گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی فہرست جاری
یو این آئی